ضلع بہاولنگر، منچن آباد میں بارش کے باعث مدرسے کی چھت گرنے سے 2 طالبعلم جاں بحق جب کہ 12 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق زخمی بچوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال، منچن آباد منتقل کردیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں جاری بارشوں کا سلسلہ 17 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
لاہور، صادق آباد، کوٹ ادو، کمالیہ، راجن پور، خانپور، ساہیوال سمیت دیگر شہروں میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش ہوئی جس کے باعث نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی۔
پانی جمع ہونے اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث متعدد بجلی کے فیڈر ٹرپ کر گئے جس سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
ماہرین نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، خصوصاً وہ افراد جو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں رہائش پذیر ہیں۔ نشیبی علاقوں کے مکینوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور مقامی انتظامیہ سے رابطے میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔





















Comments
Comments are closed.