اسرائیلی فوج نے اتوار کی علی الصبح یمن سے داغا گیا ایک میزائل روکنے کا دعویٰ کیا ہے، جس کے بعد ملک کے کئی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔

ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثی گروپ کے ترجمان نے چند گھنٹے بعد ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے اسرائیل کے مرکزی علاقے یأفا کی جانب ایک بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے۔

اسرائیل نے حوثیوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے اسرائیل پر حملے جاری رکھے تو ان کے خلاف بحری اور فضائی ناکہ بندی عائد کی جائے گی۔

یاد رہے کہ اکتوبر 2023 میں غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے، حوثی گروپ — جو یمن کے بیشتر علاقوں پر قابض ہے — اسرائیل اور بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملے کر رہا ہے، جس سے عالمی تجارت متاثر ہو رہی ہے۔

حوثیوں کی جانب سے داغے گئے درجنوں میزائل اور ڈرونز میں سے بیشتر کو یا تو روک لیا گیا ہے یا وہ اپنے ہدف تک نہیں پہنچ سکے۔ اسرائیل نے ان حملوں کے جواب میں متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔

Comments

200 حروف