عالمی اور مقامی مارکیٹ میں جمعرات کے روز سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 800 روپے کے اضافے کے بعد 3,57,000 روپے پر پہنچ گیا۔

آل پاکستان جمز اینڈ جیولرز صفا ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق، 10 گرام سونے کی قیمت 685 روپے اضافے کے بعد 3,06,069 روپے پر پہنچ گئی۔

بدھ کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کمی کے بعد 3,56,200 روپے پر بند ہوئی تھی۔

آل پاکستان جمز اینڈ جیولرز صفا ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی آج سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں قیمت 8 ڈالر اضافے کے بعد 3,350 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم کے ساتھ) رہی۔

ادھر چاندی کی قیمت میں بھی فی تولہ 55 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد چاندی 3,871 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی۔

Comments

200 حروف