ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پولیس نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کیلئے جاسوسی کے کرنے اور ملک کے تشخص کو مسخ کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں 24 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

مغربی تہران کے پولیس کمانڈر کیومرث عزیزی نے کہا کہ پولیس نے صیہونی دشمن کیلئے آن لائن اور آف لائن جاسوسی کرنے والے 24 افراد کو گرفتار کیا ہے، یہ عناصر عوامی رائے کو منتشر کرنے اور جمہوریہ اسلامی ایران کے مقدس نظام کی ساکھ کو خراب اور تباہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

Comments

200 حروف