BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)

ملک کی واحد مکمل طور پر مربوط بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے-الیکٹرک لمیٹڈ، سکوک بانڈز عوامی پیشکش کے ذریعے جاری کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی ہے کہ کے الیکٹرک، جو اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ کمپنی ہے نے اپنے درجہ بند، غیر ضمانتی، قلیل مدتی سکوک سرٹیفکیٹس کی لسٹنگ کے لیے درخواست جمع کرادی ہے۔

اجراء کا کل حجم 3,000 ملین روپے ہے جس میں سے 1,000 ملین روپے پری آئی پی او سرمایہ کاروں کو جاری کیے جاچکے ہیں جب کہ باقی 2,000 ملین روپے، جس میں 1,000 ملین روپے کا گرین شو آپشن بھی شامل ہے، عوامی پیشکش کے ذریعے عام سرمایہ کاروں کے لیے جاری کیے جارہے ہیں۔

سکوک سرٹیفکیٹس 10,000 روپے یا اس کے مضاعف کی مالیت میں پیش کیے جائیں گے جب کہ کم از کم سرمایہ کاری کی حد 50,000 روپے مقرر کی گئی ہے، یعنی کم از کم 5 سکوک سرٹیفکیٹس کی خریداری ضروری ہوگی۔

کے-الیکٹرک بنیادی طور پر بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کے کام سے وابستہ ہے اور یہ امور بجلی سے متعلق 1910 کے ایکٹ اور 1997 کے ”بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کے ضوابط“ کے ایکٹ (XL of 1997) نیز نیپرا کے تحت انجام دیے جاتے ہیں۔

کے-الیکٹرک نے بتایا کہ سکوک اجرا سے حاصل ہونے والی رقم کا بنیادی مقصد کمپنی کی معمول کی ورکنگ کیپیٹل ضروریات کو پورا کرنا ہے جو عموماً ادائیگیوں اور متوقع وصولیوں کے وقت میں فرق کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں۔

پراسپیکٹس میں کہا گیا کہ ورکنگ کیپٹل کی ضروریات میں ایندھن کی ادائیگیاں اور بجلی کی خریداری شامل ہیں، جنہیں اس مالیاتی انسٹرومنٹ سے حاصل ہونے والی رقم سے جزوی طور پر پورا کیا جائے گا۔

کمپنی نے بتایا ہے کہ اس نے مالی سال 2024 سے 2030 کے دوران دو ارب ڈالر کے نیٹ ورک سرمایہ کاری منصوبے کی تیاری کی ہے، جس کا مقصد گرڈ انفرااسٹرکچر کی توسیع، تکنیکی نقصانات میں کمی اور قابلِ تجدید توانائی کا حصہ 30 فیصد تک بڑھانا ہے۔

کمپنی اس وقت سندھ حکومت اور نجی شراکت داروں کے تعاون سے 600 میگاواٹ سے زائد کے شمسی اور ہائبرڈ منصوبوں پر کام کررہی ہے۔

مزید یہ کہ کمپنی نے حکومتِ پاکستان کے ساتھ نئی بجلی خریداری اور سبسڈی سے متعلق معاہدے بھی کیے ہیں جن کا مقصد بجلی کی فراہمی کے عمل کو منظم کرنا اور کیش فلو کو بہتر بنانا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان کے-الیکٹرک نے کہا کہ اس وقت متعلقہ فورمز سے ریگولیٹری منظوریوں کے حصول کا عمل جاری ہے۔

Comments

Comments are closed.