BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے انکشاف کیا کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان روابط کو سبوتاژ کرنے کی بھرپور مگر ناکام کوششیں کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ملاقات نہ ہو۔

اور اگر ملاقات ہو بھی جائے تو ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (ای ایف ایف ) کے تحت دوسری قسط اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلیٹی فیسلٹی (آر ایس ایف) کے تحت 1.3 ارب ڈالر جیسے اہم نکات ایجنڈے سے خارج رکھے جائیں۔

تاہم ہم اب ان سب سے آگے نکل چکے ہیں، ہمارا کیس میرٹ پر سنا اور منظور کیا گیا، پاکستان نے آئی ایم ایف کے تمام اہداف پورے کیے۔

یہ بات وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے تناظر میں اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کہی، جو کارانداز پاکستان اور پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے اشتراک سے منعقد کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی نازک موقع ہے ، پوری قوم نے عقلمندی اور جذبے کے ساتھ ہماری مسلح افواج اور سیاسی قیادت کی جارحیت کے خلاف بہادری کو داد دی ہے۔انہوں نے کہا کہ جس جذبے اور اتحاد کا مظاہرہ قوم نے اس حالیہ چیلنج کے دوران کیا، ویسی ہی ہم سب کو اپنی معیشت کی مضبوطی کے لیے بھی دکھانا ہوگا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ہی آئی ایم ایف نے بیان دیا تھا کہ اس کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے فنڈنگ کی منظوری دیدی ہے کیونکہ پاکستان نے ای ایف ایف پروگرام کے تحت تمام اہداف مکمل کر لیے ہیں۔

ترجمان آئی ایم ایف جولی کوزاک نے جمعرات کو کہا کہ پاکستان کے کیس میں ہمارے بورڈ نے تسلیم کیا کہ پاکستان نے واقعی تمام اہداف حاصل کیے ہیں، اصلاحات کے کچھ شعبوں میں پیش رفت بھی ہوئی، اسی لیے بورڈ نے پروگرام کی منظوری دی۔

رواں ماہ کے آغاز میں آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے 37 ماہ پر مشتمل 7 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پروگرام کے پہلے جائزے کی منظوری دے دی۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے اسلام آباد میں حکام کی ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلیٹی فیسلٹی (آر ایس ایف) کے تحت انتظام کی درخواست بھی منظور کر لی، جس کے تحت پاکستان کو تقریباً 1.4 ارب ڈالر تک رسائی حاصل ہوگئی ہے۔

Comments

Comments are closed.