عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 35 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 3326 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے کے بڑے اضافے سے 3 لاکھ 51 ہزار روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 3 ہزار روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 925 روپے ہوگئی ۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 1900 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 47 ہزار 500 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 38 روپے کے اضافے سے 3466 روپے ہوگئی۔






















Comments
Comments are closed.