صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ طور پر جمعرات کے روز چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نواز دیا۔
اس تقریب میں وفاقی کابینہ کے ارکان، سابق وزیرِ اعظم نواز شریف، پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، صوبوں کے گورنرز، وزرائے اعلیٰ، اور غیر ملکی سفارتکاروں سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دن کو ”تاریخی اور فخر کا لمحہ“ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ہیروز کی خدمات کو تسلیم کرتے ہیں، آج کا یہ واقعہ اسی اعتراف کا تسلسل ہے۔
وزیرِ اعظم نے جنرل عاصم منیر کی قیادت میں فوج کی کامیابیوں کی تعریف کی اور کہا کہ قیادت نے دشمن کے خلاف ”ایک شاندار فتح“ حاصل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں فیلڈ مارشل کی قائدانہ صلاحیتوں کی قدر کرتا ہوں، ان کی قیادت میں فوجی قیادت نے ایک تاریخی کامیابی حاصل کی۔
انہوں نے آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کا خصوصی ذکر کیا اور سے قومی دفاع میں ایک فیصلہ کن لمحہ قرار دیا۔
وفاقی کابینہ نے جنرل عاصم منیر کو ترقی دینے کی منظوری منگل کو دی تھی۔ یہ فیصلہ وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران کیا گیا۔
اجلاس کے دوران وزراء نے آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کو سراہا گیا اور اراکین نے اسے ایک تاریخی فتح قرار دیا جس نے بھارتی جارحیت کو ناکام بنایا اور قومی خودمختاری کا دفاع کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جنرل عاصم منیر کی قیادت کو ”غیر معمولی“ قرار دیتے ہوئے ان کی بہادری، حکمتِ عملی پر مبنی کمانڈ اور سول و عسکری اداروں کے درمیان رابطے کے قیام کی کوششوں کو سراہا۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ بہادری سے وطن عزیز کے دفاع کے اعتراف میں کابینہ نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی سفارش کی منظوری دی۔
Comments