BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)

ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ (ایچ سی اے آر) نے 31 مارچ 2025 کو ختم ہونے والے سال کے لیے 2.7 ارب روپے کا منافع حاصل کیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 16 فیصد کا نمایاں اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

ایچ سی اے آر کے فنانشل اسٹیٹمنٹ جو جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جاری کیے گئے کے مطابق کمپنی نے گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.3 ارب روپے منافع حاصل کیا تھا۔

کمپنی کی فی حصص آمدنی (ای پی ایس) سالانہ بنیادوں پر بڑھ کر 18.97 روپے تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے 16.34 روپے کے مقابلے میں خاطر خواہ اضافہ ہے۔

مالی سال 31 مارچ 2025 کے اختتام پر فی حصص 8 روپے کا حتمی نقد منافع یعنی 80 فیصد دیا جائے گا۔

کمپنی کے منافع میں اضافہ فروخت میں اضافے کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔

سال کے دوران ایچ سی اے آر کی فروخت 42 فیصد اضافے سے 78.06 ارب روپے رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 55.07 ارب روپے تھی۔

کمپنی کے سیلز اخراجات بھی 2025 میں بڑھ کر 71.4 ارب روپے تک پہنچ گئے جو کہ 41 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

نتیجتاً کمپنی کا مجموعی منافع تقریباً 48 فیصد بڑھ کر 2025 میں 6.7 ارب روپے تک پہنچ گیا جو پچھلے مالی سال 4.5 ارب روپے تھا۔

نتیجتاً ایچ سی اے آر کے کے مجموعی منافع کے مارجن 2025 میں 8.5 فیصد تک پہنچ گئے، جو پچھلے مالی سال کے 8.2 فیصد کے مقابلے میں نمایاں بہتری ہے۔

دریں اثنا ایچ سی اے آر کے تازہ ترین مالی نتائج کے مطابق کمپنی کے انتظامی اخراجات میں بھی اضافہ دیکھا گیا جو 2025 میں 1.9 ارب روپے تک پہنچ گئے، جو گزشتہ مالی سال کے 1.5 ارب روپے کے مقابلے میں 28 فیصد زیادہ ہیں۔

دوسری جانب ایچ سی اے آر کی دیگر آمدنی میں 56 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی جو 2025 میں محض 988 ملین روپے رہی جب کہ 2024 میں یہ 2.25 ارب روپے تھی۔

آٹو ساز کمپنی نے مالی سال 2025 میں اپنے مالی اخراجات میں 15 فیصد کمی دیکھی جو 1.04 ارب روپے تک محدود رہے، جبکہ گزشتہ مالی سال میں یہ 1.2 ارب روپے تھے۔

کمپنی نے مالی سال 2025 میں قبل از ٹیکس منافع 3.27 ارب روپے ظاہر کیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 19 فیصد اضافہ ہے۔

ایچ سی اے آر پاکستان میں 1992 میں بطور پبلک لمیٹڈ کمپنی رجسٹرڈ ہوئی اور اس نے 1994 میں تجارتی سرگرمیاں شروع کیں۔ یہ کمپنی ہونڈا موٹر کمپنی جاپان اور اٹلس گروپ آف کمپنیز پاکستان کے درمیان مشترکہ منصوبے کے طور پر قائم کی گئی۔

Comments

Comments are closed.