کاروبار اور معیشت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ، کے ایس ای 100 انڈیکس میں تقریباً 800 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کو بھی خریداری کا رجحان دیکھا جارہا ہے جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے...
شائع May 22, 2025

** پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس) میں ایک بار پھر آغاز میں ملنے والی تیزی کے اثرات اتار چڑھاؤ کے سیشن کے سبب زائل ہوگئے ہیں اور اس کے بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں تقریبا 800 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔ **

جمعرات کو کارباور کے آغاز کے بعد مضبوط مثبت رحجان کی بدولت انڈیکس انٹرا ڈے کی بلند ترین سطح 120,699.17 پوائنٹس تک جا پہنچا تھا۔

تاہم کاروباری سیشن کے دوسرے نصف کے دوران فروخت کا دباؤ غالب آگیا۔

کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک انڈیکس778.41 پوائنٹس یا 0.65 فیصد کی کمی سے 119,153.04 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز وفاقی بجٹ سے متعلق سرمایہ کاروں کی دلچسپی اور اعتماد بڑھنے کے سبب زبردست بحالی و تیزی دیکھی گئی تھی۔ تیل و گیس اور بینکنگ سیکٹر کے شیئرز میں نمایاں خریداری دیکھنے میں آئی۔

بدھ کو بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 960 پوائنٹس یا 0.81 کے اضافے کے ساتھ 119,931.5 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

بین الاقوامی سطح پر طویل مدتی امریکی ٹریژری بانڈز کی ییلڈز جمعرات کو گزشتہ 18 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں جبکہ ایشیائی اسٹاکس اور ڈالر میں کمی دیکھی گئی کیونکہ دنیا کی سب سے بڑی معیشت میں مالیاتی صورتحال کے بگڑنے کے خدشات نے سرمایہ کاروں کے جذبات پر منفی اثر ڈالا۔

توجہ اب بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیکس بل پر مرکوز ہے، جس پر اس ہفتے کانگریس میں ووٹ ہونے کی توقع ہے اور سرمایہ کار خدشات میں مبتلا ہیں کہ یہ بل امریکہ کے 36 ٹریلین ڈالر کے قرضے میں تقریباً 3.8 ٹریلین ڈالر کا اضافہ کرسکتا ہے۔

سرمایہ کار غیر ملکی مواقع کی تلاش میں بھی ہیں کیونکہ توقع ہے کہ ٹرمپ کی غیر مستحکم تجارتی پالیسی کی وجہ سے عالمی کساد بازاری کی صورت میں امریکہ بھی محفوظ نہیں رہے گا۔

بدھ کو امریکی سرمایہ کاروں کی جانب سے اثاثے خریدنے میں دلچسپی کم دکھائی دی جس کا اندازہ اس بات سے ہوا کہ امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے 20 سالہ مدت کے 16 ارب ڈالر مالیت کے بانڈز کی نیلامی میں طلب بہت کم رہی اور اس وجہ سے بانڈز پر منافع (یِیلڈ) بڑھ گیا۔

جاپان کا نِکئی انڈیکس مضبوط ین کی وجہ سے 0.7 فیصد کم ہوا چین کا بینچ مارک انڈیکس 0.2 فیصد نیچے آیا جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس ابتدائی کاروبار میں 0.8 فیصد کی کمی کے ساتھ بند ہوا۔

اس کے باوجود تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حالیہ معاشی اعداد و شمار سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ امریکی معیشت تجارتی غیر یقینی صورتحال — جو ٹرمپ کی جانب سے لگائے گئے ٹیرف کے باعث پیدا ہوئی — کے باوجود مزاحمت کی صلاحیت رکھتی ہے، جس نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو کچھ حد تک سہارا دیا ہے۔

یہ انٹرا ڈے اپ ڈیٹ ہے

Comments

200 حروف