BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)
پاکستان

پاکستان اور چین کا جنگ بندی کے بعد خطے میں استحکام پر تبادلہ خیال

  • ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی شعبے کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اور چین نے منگل کے روز پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور علاقائی امن و استحکام کے قیام کے لیے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے اصولوں اور مقاصد کی پاسداری پر زور دیا۔

بیجنگ میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی چین کی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی امور کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات ہوئی، جس کی تفصیلات وزارت خارجہ (ایف او) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتائی گئیں۔

ملاقات کے دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا اور پرامن ہمسائیگی کے لیے پاکستان کے عزم کو دہراتے ہوئے اپنے ملک کے دفاع کی صلاحیت اور حق پر زور دیا۔

۔

دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم/وزیر خارجہ نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے (آئی ڈبلیو ٹی) کو یکطرفہ اور غیر قانونی طور پر معطل کرنے کے فیصلے کا بین الاقوامی برادری کو نوٹس لینے کی ضرورت پر زور دیا۔

نائب وزیر اعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازع کا حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے۔

اپنے دورے کے دوران، وزیر خارجہ اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے ساتھ جنوبی ایشیا میں بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال اور اس کے امن و استحکام پر اثرات پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔

دونوں ممالک پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

Comments

Comments are closed.