سامبا بینک لمیٹڈ (ایس بی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے راشد جہانگیر کو قائم مقام صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
بینک نے آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو ایک اعلامیے میں بتایا کہ راشد جہانگیر کی تقرری 22 مئی 2025 سے مؤثر ہوگی اور یہ تقرری اُس وقت تک برقرار رہے گی جب تک مستقل صدر و سی ای او کا تقرر عمل میں نہیں آ جاتا۔
اس سے قبل، راشد جہانگیر سامبا بینک میں ڈپٹی سی ای او کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
سامبا بینک کے حالیہ مالیاتی نتائج کے مطابق، بینک نے مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جنوری تا مارچ 2025) میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 53 فیصد کم بعد از ٹیکس منافع(پی اے ٹی) ظاہر کیا ہے۔
بینک نے جنوری تا مارچ 2025 کے دوران 166.85 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع ریکارڈ کیا، جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ منافع 358.68 ملین روپے تھا۔
اسی طرح بینک کی مجموعی آمدنی بھی 10 فیصد کم ہو کر 1.94 ارب روپے رہی، جو گزشتہ سال اسی مدت میں 2.18 ارب روپے تھی۔























Comments
Comments are closed.