فیروزسنز لیبارٹریز لمیٹڈ نے معروف پاکستانی کاروباری گروپس کے مشترکہ کنسورشیم کے ساتھ مل کر بارٹ ہاڈسن پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کے حصول پر غور شروع کر دیا ہے۔

اس حوالے سے کمپنی نے پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو نوٹری میں اطلاع دی کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 17 مئی 2025 کو ہنگامی اجلاس میں سرمایہ کاری کمیٹی کی سفارش کے تحت بارٹ ہاڈسن پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کے ممکنہ حصول کا مسودہ زیرِ غور لایا۔

نوٹس کے مطابق، بورڈ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور چیف فنانشل آفیسر کو مکمل جانچ پڑتال کرنے، مشیران مقرر کرنے، اس سلسلے میں تمام دستاویزات پر دستخط کرنے اور ضروری بولی یا سیکیورٹی فراہم کرنے کے لئے بااختیار قرار دیا ہے۔

فیروزسنز نے مزید کہا کہ “حتمی خریداری کی قیمت اور ایکویٹی سرمایہ کاری کا تعین جانچ پڑتال کے نتائج اور دیگر حوالوں بشمول ضروری منظوریوں کے بعد بورڈ کرے گا۔

بارٹ ہاڈسن پاکستان (بی ایچ پی) کی ویب سائٹ کے مطابق یہ ملک کی ٹاپ 15 فارماسیوٹیکل کمپنیوں میں شامل ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ “ہم تقریباً تمام علاجی زمروں اور شعبوں کے لیے معیاری مصنوعات مناسب قیمت پر فراہم کرتے ہیں، اور ہمارے پاس 100 سے زائد برانڈز اور 240 ترکیبیں ہیں۔

فیروزسنز لیبارٹریز لمیٹڈ پاکستان میں 1954 میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم ہوئی اور 1960 میں پبلک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل ہوگئی، فارماسیوٹیکل مصنوعات اور طبی آلات کی تیاری، درآمد اور فروخت کے شعبے میں کام کر رہی ہے۔

نوٹس کے وقت فیروز سنز کے حصص کی قیمت 294.50 روپے تھی، جو 15.22 روپے (5.45 فیصد) کے اضافے کے بعد ریکارڈ کی گئی۔

Comments

200 حروف