عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتے کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 24 ڈالر کے اضافے سے 3201 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2400 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 38 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 2058 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 90 ہزار 209 روپے ہوگئی ۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 36 ہزار 100 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 33 روپے کے اضافے سے 3,410 روپے ہوگئی۔























Comments
Comments are closed.