عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر کی کمی سے 3325 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 1800 روپے کی کی سے 3 لاکھ 50 ہزار 900 روپے ہوگئی۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 1543 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 84 ہزار 840 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 200 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 52 ہزار 700 روپے ہوگئی تھی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 417 روپے پر برقرار ہے۔

Comments

200 حروف