BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)

انٹرنیشنل انڈسٹریز لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈ (آئی ایس ایل) نے کراچی میں واقع اپنی فیکٹری پر 6.4 میگاواٹ کے سولر پاور منصوبے کی کامیابی سے تنصیب کرکے اسے فعال کردیا ہے ۔

اسٹیل بنانے والی کمپنی نے جمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو ایک نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

کمپنی نے اپنے نوٹس میں کہا کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ کراچی میں واقع ہماری فیکٹری میں 6.4 میگاواٹ کا سولر پاور منصوبہ کامیابی سے مکمل ہوچکا ہے جس کے بعد اسے فعال کردیا گیا ہے ۔

یہ اقدام انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈ کی طویل المدتی پائیداری حکمتِ عملی سے ہم آہنگ ہے جو توانائی کی بچت، ماحولیاتی ذمہ داری اور لاگت میں کمی کے لیے ہماری وابستگی کو مزید مضبوط کرتا ہے۔

3 ستمبر 2007 کو پبلک ان لسٹڈ کمپنی کے طور پر قائم کی گئی انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈ ، انٹرنیشنل انڈسٹریز لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی ہے۔ یہ کمپنی کولڈ رولڈ، گیلونائزڈ ، کلر کوٹیڈ اسٹیل کوائلز اور شیٹس کی تیاری کے کاروبار سے وابستہ ہے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ اس منصوبے کی کامیاب تکمیل سے نہ صرف آپریشنل لاگت میں بچت متوقع ہے بلکہ کمپنی کے کاربن فُٹ پرنٹ میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔

پاکستان میں توانائی کے متبادل ذرائع خاص طور پر شمسی توانائی کی طرف تیزی سے منتقلی ہوئی ہے جو رہائشی اور تجارتی شعبوں میں تیزی سے مقبول ہورہا ہے ۔

اس بڑھتے ہوئے رجحان نے پالیسی سازوں کو قومی گرڈ اور توانائی کے شعبے پر اس کے اثرات کے بارے میں تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، کیونکہ بجلی کا استعمال جمود کا شکار ہے۔

بہرحال، توانائی کے اس نسبتا سستے ذرائع سے فائدہ اٹھانے کے لئے متعدد منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔

مارچ میں طارق کارپوریشن لمیٹڈ نے اپنے پلانٹ پر 200 کلو واٹ کا سولر پاور سسٹم لگانے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

فروری میں اولمپیا ملز لمیٹڈ نے اپنے پلانٹ میں 500 کلو واٹ آف گرڈ سولر پاور سسٹم قائم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) میں پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق شمسی توانائی کی مجموعی صلاحیت 2021 میں 321 میگاواٹ سے بڑھ کر دسمبر 2024 تک 4124 میگاواٹ ہوگئی۔

Comments

Comments are closed.