بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہونے کے بعد جمعرات کے کاروباری روز پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 200 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 52 ہزار 700 روپے ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 601 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 2 ہزار 383 روپے ہوگئی۔

بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 56 ہزار 900 روپے ہوگئی تھی۔

اے پی جی جے ایس اے کے مطابق جمعرات کو سونے کے بین الاقوامی نرخ میں بھی کمی واقع ہوئی اور فی اونس سونے کی قیمت 42 ڈالر کی کمی سے 3،343 ڈالر ہوگئی ہے۔

اسی طرح چاندی کی فی تولہ قیمت 65 روپے کمی سے 3 ہزار 417 روپے ہوگئی۔

Comments

200 حروف