BR100 Increased By (0.39%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Increased By (0.37%)
KSE30 Increased By (0.34%)
BAFL 60.85 Increased By ▲ 0.25 (0.41%)
BIPL 24.45 Decreased By ▼ -0.04 (-0.16%)
BOP 31.79 Decreased By ▼ -0.12 (-0.38%)
CNERGY 11.68 Increased By ▲ 0.33 (2.91%)
DFML 15.89 Decreased By ▼ -0.14 (-0.87%)
DGKC 210.70 Decreased By ▼ -2.81 (-1.32%)
FABL 96.60 Increased By ▲ 2.08 (2.2%)
FCCL 62.40 Decreased By ▼ -1.21 (-1.9%)
FFL 14.58 Increased By ▲ 0.57 (4.07%)
GGL 19.40 Decreased By ▼ -0.28 (-1.42%)
HBL 316.50 Increased By ▲ 5.09 (1.63%)
HUBC 209.40 Decreased By ▼ -0.50 (-0.24%)
HUMNL 8.67 Decreased By ▼ -0.30 (-3.34%)
KEL 6.15 Decreased By ▼ -0.06 (-0.97%)
LOTCHEM 25.25 Increased By ▲ 0.42 (1.69%)
MLCF 105.55 Decreased By ▼ -1.72 (-1.6%)
OGDC 319.18 Increased By ▲ 2.16 (0.68%)
PAEL 35.00 Increased By ▲ 0.25 (0.72%)
PIBTL 13.90 Increased By ▲ 0.03 (0.22%)
PIOC 274.25 Decreased By ▼ -4.10 (-1.47%)
PPL 226.55 Decreased By ▼ -1.35 (-0.59%)
PRL 80.45 Increased By ▲ 3.19 (4.13%)
SNGP 95.06 Increased By ▲ 1.10 (1.17%)
SSGC 24.66 Increased By ▲ 0.81 (3.4%)
TELE 7.44 Increased By ▲ 0.15 (2.06%)
TPLP 13.19 Decreased By ▼ -0.74 (-5.31%)
TRG 54.80 Increased By ▲ 0.36 (0.66%)
UNITY 8.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.44%)
WTL 1.04 Increased By ▲ 0.02 (1.96%)
پاکستان

بھارتی اعتراضات مسترد، آئی ایم ایف کا پاکستان کے ساتھ پروگرام کا جائزہ جاری رکھنے کا فیصلہ

  • پاکستان کے پروگرام پر تبادلہ خیال کیلئے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو ہوگا
شائع اپ ڈیٹ

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے ساتھ اس کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو طے شدہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوگا۔

پاکستان میں آئی ایم ایف کے نمائندے مہیر بنچی نے بزنس ریکارڈ کو دیے گئے ایک بیان میں کہا کہ ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے توسیعی فنڈ سہولت کا پہلا جائزہ اور آر ایس ایف (ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی) کی درخواست پر اجلاس 9 مئی کو ہوگا۔ بورڈ اجلاس طے شدہ منصوبے کے مطابق ہوگا، اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

یہ بیان رائٹرز کی ایک رپورٹ کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ بھارت نے آئی ایم ایف سے پاکستان کو دیے گئے قرضوں پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں حملے کے بعد جنوبی ایشیائی ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

بھارت اور پاکستان نے گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر میں ہندو سیاحوں پر حملے میں 26 افراد کی ہلاکت کے بعد متعدد اقدامات کا اعلان کیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس دونوں حریفوں کے درمیان تازہ ترین بحران عسکری تصادم کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔

اسلام آباد نے حملے میں کسی بھی طرح سے ملوث ہونے کی تردید کی ہے جبکہ غیر جانبدار انہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارت نے دریاؤں کے پانی کی تقسیم کے اہم معاہدے کو معطل کر دیا ہے اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی فضائی کمپنیوں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں۔

آئی ایم ایف کے بورڈ کا اجلاس جمعہ 9 مئی کو ہوگا جس میں 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پروگرام کے پہلے جائزے کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے قرض پروگرام کے پروگرام کے تحت 1.3 ارب ڈالر کے نئے معاہدے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

گزشتہ ماہ آئی ایم ایف کے عملے نے پاکستان کے ساتھ 1.3 ارب ڈالر کے نئے معاہدے پر دستخط کیے تھے اور جاری 37 ماہ کے بیل آؤٹ پروگرام کے پہلے جائزے پر بھی اتفاق کیا تھا۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری تک اسلام آباد 28 ماہ پر محیط نئے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے قرض پروگرام کے تحت 1.3 ارب ڈالر حاصل کر سکتا ہے۔

یہ منظوری پاکستان کو سات ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پروگرام کے تحت مزید ایک ارب ڈالر حاصل کرنے کی بھی اجازت دے گی، جس سے اب تک اس پروگرام کے تحت دی جانے والی رقم دو ارب ڈالر ہو جائے گی۔

توسیعی فنڈ سہولت پروگرام پاکستان کی 350 ارب ڈالر کی معیشت کے لیے نہایت اہم ہے، اور پاکستان کا کہنا ہے کہ بیل آؤٹ پیکیج کی مدد سے معیشت مستحکم ہوئی ہے اور ڈیفالٹ کے خطرے سے بچا جا سکا ہے۔

Comments

Comments are closed.