BR100 Decreased By (-1.91%)
BR30 Decreased By (-2.34%)
KSE100 Decreased By (-1.54%)
KSE30 Decreased By (-1.69%)
BAFL 56.20 Decreased By ▼ -0.53 (-0.93%)
BIPL 26.77 Decreased By ▼ -0.21 (-0.78%)
BOP 32.98 Decreased By ▼ -0.77 (-2.28%)
CNERGY 10.10 Increased By ▲ 0.22 (2.23%)
DFML 17.72 Decreased By ▼ -0.28 (-1.56%)
DGKC 196.67 Decreased By ▼ -8.26 (-4.03%)
FABL 98.98 Decreased By ▼ -1.12 (-1.12%)
FCCL 51.25 Decreased By ▼ -1.84 (-3.47%)
FFL 16.18 Decreased By ▼ -0.34 (-2.06%)
GGL 24.99 Increased By ▲ 0.15 (0.6%)
HBL 295.49 Decreased By ▼ -4.33 (-1.44%)
HUBC 214.18 Decreased By ▼ -2.90 (-1.34%)
HUMNL 10.36 Decreased By ▼ -0.25 (-2.36%)
KEL 7.06 Decreased By ▼ -0.16 (-2.22%)
LOTCHEM 29.12 Decreased By ▼ -0.19 (-0.65%)
MLCF 88.82 Decreased By ▼ -3.34 (-3.62%)
OGDC 311.95 Decreased By ▼ -4.34 (-1.37%)
PAEL 40.99 Decreased By ▼ -1.05 (-2.5%)
PIBTL 15.96 Decreased By ▼ -0.45 (-2.74%)
PIOC 282.84 Decreased By ▼ -17.40 (-5.8%)
PPL 212.66 Decreased By ▼ -4.18 (-1.93%)
PRL 52.54 Increased By ▲ 1.68 (3.3%)
SNGP 99.36 Decreased By ▼ -2.36 (-2.32%)
SSGC 25.10 Decreased By ▼ -1.88 (-6.97%)
TELE 8.32 Decreased By ▼ -0.33 (-3.82%)
TPLP 13.22 Decreased By ▼ -0.17 (-1.27%)
TRG 56.89 Decreased By ▼ -2.37 (-4%)
UNITY 9.94 Decreased By ▼ -0.36 (-3.5%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر شاد نے جنگی حالات میں قومی یکجہتی کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ایک کروڑ روپے سے ’وار فنڈ‘ قائم کر دیا، یہ فنڈ خاص طور پر مسلح افواج اور قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے قائم کیا گیا ہے۔

اس موقع پر لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد نے تاجر برادری اور عوام پر زور دیا کہ وہ اس فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالیں۔ انہوں نےکہا کہ تاجر برادری پاکستان کی سالمیت اور سلامتی کے لئے ہر قربانی دینے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔

وار فنڈ کا بنیادی مقصد اس مشکل وقت میں قومی اداروں کی مدد کرنا ہے۔ میاں ابوذر شاد نے اس بات کا اعادہ کیا کہ لاہور چیمبر نے ہمیشہ قومی مفادات کو ترجیح دی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

دریں اثناء لاہور چیمبر نے افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور بھارتی دھمکیوں کے خلاف ملک کے دفاع میں ان کی انتھک کوششوں پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ایک بیان میں صدر میاں ابوذر شاد، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان اور نائب صدر شاہد نذیر چوہدری نے بھارتی حکومت کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو جنگی جرائم، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور علاقائی امن کو درہم برہم کرنے کا ذاتی طور پر ذمہ دار قرار دیا۔ انہوں نے ریندر مودی کو ایک بین الاقوامی مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کو اس کا احتساب کرنا چاہیے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.