پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ نے اپنے نئے چیئرمین، چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اور چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) کو تین سال کی مدت کے لیے نامزد کردیا ہے۔
کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو ایک نوٹس کے ذریعے اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔
نوٹس کے مطابق کمپنی کی جانب سے ناصر محمود خان کھوسہ کو نیا چیئرمین، سید علی اکبر کو سی ای او اور احد خان کو نیا سی ایف او مقرر کیا گیا ہے۔
پاکستان ٹوباکو کمپنی لمیٹڈ (پی ایس ایکس: پی اے کے ٹی) کو 1947 میں پاکستان میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔
یہ کمپنی برٹش امریکن ٹوبیکو (انویسٹمنٹ) لمیٹڈ، برطانیہ کی ذیلی کمپنی ہے، جبکہ برطانوی امریکن ٹوبیکو پی ایل سی، برطانیہ اس کمپنی کی بڑی مالک ہے۔
کمپنی کی بنیادی سرگرمی سگریٹ / تمباکو کی تیاری اور فروخت ہے۔






















Comments
Comments are closed.