وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔

وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کا وژن حقیقت بن رہا ہے اور ہزاروں خاندانوں کے لیے خوشی کا باعث بن رہا ہے۔ ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پروگرام کے تحت کم وقت میں 1806 گھروں کی تکمیل کا منفرد ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔

اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 9 کروڑ 24 لاکھ روپے کے قرضوں کی وصولی اس پروگرام کی شفافیت کا واضح ثبوت فراہم کرتی ہے۔ پروگرام کے تحت 22 ہزار 600 سے زائد مکانات تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔

25 ہزار 500 سے زائد خاندانوں کو 27 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد کے قرضے دیے جاچکے ہیں۔

اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 12 ہزار سے زائد خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کے لیے دوسری قسط جاری کی جاچکی ہے۔ دو ہزار اضافی قرضوں کے اجراء کی منظوری بھی دی جاچکی ہے۔

پروگرام کے تحت شہری علاقوں میں ایک سے پانچ مرلے تک کے گھروں کی تعمیر کے لیے قرضے فراہم کیے جارہے ہیں۔

اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت دیہات میں ایک سے دس مرلے تک کے پلاٹ مالکان کو گھروں کی تعمیر کے لیے قرضے فراہم کیے جارہے ہیں۔ پروگرام کے تحت acag.punjab.gov.pk پر گھر بیٹھے قرضے لیے جا سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قائد میاں محمد نواز شریف کے وژن کے تحت اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام ہزاروں خاندانوں کے لیے خوشی کا پیغام لے کر آیا ہے۔ ہر نیا گھر بنتا دیکھ کر جو خوشی محسوس ہوتی ہے، اسے الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔ میں اور میری ٹیم پروگرام کے ہدف کو مقررہ مدت میں پورا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں شہریوں کے لیے گھروں کی تعمیر کے حوالے سے کئی جھوٹے وعدے کیے گئے، لیکن پی ایم ایل ن کی قیادت نے کم وقت میں اس کام کو کامیابی سے مکمل کیا۔ میں بے حد خوش ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ موقع دیا کہ میں عوام سے کیے گئے ایک اور وعدے کو پورا کرسکوں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

200 حروف