BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی ) پاکستان کے مرکزی بینک اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی )، پاکستان بینکنگ ایسوسی ایشن (پی بی اے) اور بینکوں کے ساتھ مل کر کارپوریٹ اداروں کیلئے اسی دن اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت کے لیے ایک معیاری ایپلیکیشن انٹرفیس تیار کررہا ہے۔

اس حوالے سے ایس ای سی پی نے سینٹرل ڈپازٹری کمپنی (سی ڈی سی) کے ساتھ مشاورت سے ایک کانسپٹ پیپر تیار کیا ہے تاکہ ایزی فائل پورٹل کو اسی دن کارپوریٹ بینک اکاؤنٹ کھولنے کیلئے مزید بہتر بنایا جاسکے ۔ اس کانسپٹ پیپر کی نمایاں خصوصیات میں ضوابطی، تکنیکی اور ڈیجیٹل طریقہ کار کو بینکنگ نظام کے ساتھ ہم آہنگ کرنا شامل ہے تاکہ عمل کو مؤثر بنایا جا سکےغیر ضروری رکاوٹیں ختم کی جا سکیں اور کارکردگی کو بہتر کیا جا سکے۔ اس کا مقصد کاروبار میں آسانی کو فروغ دینا، مالی شمولیت کو فروغ دینے اور معاشی ترقی کی حمایت کرنا ہے، تاکہ نئی قائم ہونے والی کمپنیوں کو فوری طور پر بینکاری خدمات تک رسائی حاصل ہو۔

پورٹل میں کارپوریٹ اکاؤنٹ کھولنے کا نیا سیکشن متعارف کرایا جائے گاجو کمپنیوں کو رجسٹریشن کے دوران اضافی دستاویزات جمع کروا کر بینک اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ تصدیق شدہ ڈیٹا منتخب بینکوں کے ساتھ شیئر کیا جائے گا تاکہ بغیر کسی رکاوٹ کے، معیاری اورایک ہی دن اکاؤنٹ کھولنےکےعمل کوممکن بنایا جا سکے۔ایک پُش بیسڈ میکانزم ریئل ٹائم ڈیٹا ایکسچینج کو یقینی بنائے گا جب کہ بینکوں کے ساتھ اے پی آئی انضمام، مرکزی اکاؤنٹ ایکٹیویشن کے لیے ای-الرٹس اور عارضی اکاؤنٹس کی سہولت سے کارکردگی اور ضابطے کی مطابقت کومزید بہتر بنایا جائے گا ۔ ٹرانزیکشن پروسیسنگ کو مزید ہموار کرنے کیلئے راست پلیٹ فارم سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

کمیشن کے مطابق کانسپٹ پیپر میں یہ خصوصیت کمپنی کی رجسٹریشن اور کارپوریٹ بینکنگ کیلئے ایک زیادہ مؤثر اور جامع حل فراہم کرنے کیلئے متعارف کرائی جارہی ہے۔

Comments

Comments are closed.