BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)
کاروبار اور معیشت

مارچ کے دوران مہنگائی بڑھنے کی شرح میں مزید کمی متوقع

  • آئندہ ماہ مہنگائی بڑھنے کی شرح میں معمولی اضافہ ہوسکتا ہے، وزارت خزانہ
شائع اپ ڈیٹ

وزارت خزانہ کی پیش گوئی کے مطابق مارچ میں مہنگائی بڑھنے کی شرح ایک سے ڈیڑھ فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ نے اپنی ماہانہ اقتصادی جائزہ و آؤٹ لک رپورٹ میں کہا ہے کہ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ (ایل ایس ایم) کی حالیہ ماہانہ نمو معیشت کی بحالی کا اشارہ دیتی ہے، تاہم سالانہ بنیادوں پر ہونے والی کمی ان بنیادی کمزوریوں کی نشاندہی کرتی ہے جو صنعتی کارکردگی پر دباؤ برقرار رکھ سکتی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مارچ 2025 میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 1.0 سے 1.5 فیصد اور اپریل 2025 میں 2 سے 3 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

پاکستان میں مہنگائی ایک اہم اور مستقل اقتصادی چیلنج رہی ہے۔ مئی 2023 میں صارف قیمت اشاریہ (سی پی آئی) مہنگائی بڑھنے کی شرح 38 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی تاہم اس کے بعد سے اس میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق فروری 2025 میں سالانہ بنیادوں پر مجموعی مہنگائی بڑھنے کی شرح 1.5 فیصد رہی جو جنوری 2025 کے مقابلے میں کم ہے جب یہ 2.4 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے اپنی گزشتہ اجلاس میں پالیسی ریٹ کو 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا ۔

کمیٹی نے نوٹ کیا کہ فروری 2025 میں مہنگائی بڑھنے کی شرح توقع سے کم رہی جس کی بنیادی وجہ خوراک اور توانائی کی قیمتوں میں کمی تھی۔

اس کمی کے باوجود کمیٹی نے خوراک اور توانائی کی قیمتوں میں ممکنہ اتار چڑھاؤ کو مہنگائی کے موجودہ گرتے ہوئے رجحان کے لیے ایک خطرہ قرار دیا۔ ساتھ ہی، بنیادی مہنگائی مسلسل بلند سطح پر برقرار ہے، اور خوراک و توانائی کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی میں دوبارہ تیزی کا سبب بن سکتا ہے۔

بیرونی اکاؤنٹ

رپورٹ کے مطابق بیرونی شعبے میں برآمدات، درآمدات اور ترسیلات زر کے بڑھتے ہوئے رجحان کے برقرار رہنے کی توقع ہے۔

رمضان اور عید کے باعث ترسیلات زر میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق اقتصادی سرگرمیوں میں توسیع کے باعث برآمدات اور درآمدات میں بہتری کی توقع ہے۔ مجموعی طور پر، یہ عوامل کرنٹ اکاؤنٹ کو قابلِ انتظام حدود میں رکھنے میں مدد دیں گے۔

زراعت اور ایل ایس ایم

وزارت خزانہ کے مطابق موافق موسمی حالات بہتر فصلوں کی پیداوار کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں اور پیداواری اہداف کے حصول میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

دریں اثنا لارج اسکیل مینوفیکچرنگ (ایل ایس ایم ) کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا کہ سیمنٹ کی فروخت میں اضافہ، آٹوموبائل پیداوار میں بہتری اور زیادہ درآمدات جیسے ہائی فریکوئنسی اشاریے، نرم مانیٹری پالیسی کے ساتھ، اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ اگر طلب کے حالات سازگار رہے تو پیداوار میں مزید بہتری آ سکتی ہے۔

قبل ازیں پیرکو بروکریج ہاؤس جے ایس گلوبل نے پیش گوئی کی کہ مارچ 2025 میں پاکستان کی مجموعی مہنگائی بڑھنے کی شرح 0.7 فیصد تک گرسکتی ہے، جو پچھلے مہینے ریکارڈ کی گئی 1.5 فیصد کی شرح سے کم ہے۔

Comments

Comments are closed.