BR100 Decreased By (-0.27%)
BR30 Decreased By (-0.75%)
KSE100 Decreased By (-0.28%)
KSE30 Decreased By (-0.3%)
BAFL 57.76 Increased By ▲ 0.60 (1.05%)
BIPL 27.00 Decreased By ▼ -0.08 (-0.3%)
BOP 33.32 Decreased By ▼ -0.03 (-0.09%)
CNERGY 10.61 Decreased By ▼ -0.15 (-1.39%)
DFML 17.75 Decreased By ▼ -0.26 (-1.44%)
DGKC 207.13 Decreased By ▼ -0.76 (-0.37%)
FABL 99.96 Decreased By ▼ -0.33 (-0.33%)
FCCL 54.10 Decreased By ▼ -0.58 (-1.06%)
FFL 16.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.06%)
GGL 23.74 Decreased By ▼ -0.74 (-3.02%)
HBL 301.70 Decreased By ▼ -1.55 (-0.51%)
HUBC 217.25 Decreased By ▼ -2.08 (-0.95%)
HUMNL 10.39 Decreased By ▼ -0.10 (-0.95%)
KEL 7.17 Decreased By ▼ -0.12 (-1.65%)
LOTCHEM 27.20 Decreased By ▼ -0.12 (-0.44%)
MLCF 95.91 Increased By ▲ 0.24 (0.25%)
OGDC 314.00 Decreased By ▼ -3.05 (-0.96%)
PAEL 42.30 Decreased By ▼ -0.04 (-0.09%)
PIBTL 17.00 Increased By ▲ 0.23 (1.37%)
PIOC 269.99 Decreased By ▼ -6.23 (-2.26%)
PPL 215.28 Decreased By ▼ -2.87 (-1.32%)
PRL 56.85 Decreased By ▼ -0.52 (-0.91%)
SNGP 101.15 Increased By ▲ 0.07 (0.07%)
SSGC 25.22 Decreased By ▼ -0.35 (-1.37%)
TELE 8.35 Increased By ▲ 0.03 (0.36%)
TPLP 12.66 Decreased By ▼ -0.13 (-1.02%)
TRG 61.88 Increased By ▲ 0.88 (1.44%)
UNITY 10.05 Decreased By ▼ -0.01 (-0.1%)
WTL 1.20 No Change ▼ 0.00 (0%)

روسی وزارت دفاع کے مطابق روسی افواج نے مشرقی ڈونیٹسک کے علاقے میں دو فرنٹ لائن بستیوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

وزارت دفاع کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روسی فورسز نے زیلینے پول گاؤں پر قبضہ کرلیا ہے جو پوکروفسک اور ویلیوکا نووسلکا کے درمیان واقع ہے جسے روسی فوج نے پچھلے ماہ کے آخر میں اپنے قبضے میں لیا تھا۔

روسی رپورٹ کے مطابق ڈاچنے گاؤں بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے جو کہ کوراخوو کے مغرب میں واقع ہے جس پر روسی فوج نے پچھلے ماہ قبضہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ یہاں ہفتوں تک شدید لڑائیاں ہوچکی تھیں۔

یوکرینی فوج کے جنرل اسٹاف نے رات دیر سے ایک رپورٹ میں کہا کہ دونوں گاؤں پوکرووسک کے علاقے میں روسی حملے کا شکار ہونے والی 11 بستیوں میں شامل ہیں، تاہم اس رپورٹ میں ان گاؤں کے روسی قبضے میں آنے کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔

روئٹرز آزادانہ طور پر دونوں جانب سے جنگ کی اطلاعات کی تصدیق نہیں کرسکا۔

یوکرین کے ڈیپ اسٹیٹ ملٹری بلاگ، جو اوپن سورس رپورٹس کی بنیاد پر فرنٹ لائن پوزیشنوں پر نظر رکھتا ہے، نے اس ہفتے کہا تھا کہ روسی افواج نے زیلین پول اور ڈاچنے کے قریب پیش قدمی کی ہے۔

روس کی افواج فروری 2022 میں کیف پر حملہ کرنے میں ناکام رہیں اور اس کے بعد انہوں نے مشرقی یوکرین کے ڈنباس علاقے، جو ڈونیٹسک اور لوہانسک پر مشتمل ہے، پر قبضہ کرنے پر اپنی توجہ مرکوز کرلی۔

وہ کئی مہینوں سے ڈونیٹسک کے علاقے میں مسلسل پیش قدمی کر رہے ہیں اور متعدد گاؤں پر قابض ہو چکے ہیں۔

تاہم یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے جمعرات کے روز پوکروفسک کے قریب واقع ایک رجمنٹ کی ’اچھی کامیابی‘ کی تعریف کی۔

کم از کم ایک غیر ملکی بلاگر نے علاقے میں یوکرین کے جوابی حملوں کا ذکر کیا ہے۔

Comments

Comments are closed.