BR100 Decreased By (-0.27%)
BR30 Decreased By (-0.75%)
KSE100 Decreased By (-0.28%)
KSE30 Decreased By (-0.3%)
BAFL 57.76 Increased By ▲ 0.60 (1.05%)
BIPL 27.00 Decreased By ▼ -0.08 (-0.3%)
BOP 33.32 Decreased By ▼ -0.03 (-0.09%)
CNERGY 10.61 Decreased By ▼ -0.15 (-1.39%)
DFML 17.75 Decreased By ▼ -0.26 (-1.44%)
DGKC 207.13 Decreased By ▼ -0.76 (-0.37%)
FABL 99.96 Decreased By ▼ -0.33 (-0.33%)
FCCL 54.10 Decreased By ▼ -0.58 (-1.06%)
FFL 16.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.06%)
GGL 23.74 Decreased By ▼ -0.74 (-3.02%)
HBL 301.70 Decreased By ▼ -1.55 (-0.51%)
HUBC 217.25 Decreased By ▼ -2.08 (-0.95%)
HUMNL 10.39 Decreased By ▼ -0.10 (-0.95%)
KEL 7.17 Decreased By ▼ -0.12 (-1.65%)
LOTCHEM 27.20 Decreased By ▼ -0.12 (-0.44%)
MLCF 95.91 Increased By ▲ 0.24 (0.25%)
OGDC 314.00 Decreased By ▼ -3.05 (-0.96%)
PAEL 42.30 Decreased By ▼ -0.04 (-0.09%)
PIBTL 17.00 Increased By ▲ 0.23 (1.37%)
PIOC 269.99 Decreased By ▼ -6.23 (-2.26%)
PPL 215.28 Decreased By ▼ -2.87 (-1.32%)
PRL 56.85 Decreased By ▼ -0.52 (-0.91%)
SNGP 101.15 Increased By ▲ 0.07 (0.07%)
SSGC 25.22 Decreased By ▼ -0.35 (-1.37%)
TELE 8.35 Increased By ▲ 0.03 (0.36%)
TPLP 12.66 Decreased By ▼ -0.13 (-1.02%)
TRG 61.88 Increased By ▲ 0.88 (1.44%)
UNITY 10.05 Decreased By ▼ -0.01 (-0.1%)
WTL 1.20 No Change ▼ 0.00 (0%)

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے فون پر بات چیت کی ہے جس میں یوکرین میں جنگ کے خاتمے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

جمعہ کو ایئرفورس ون پر ایک انٹرویو میں ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے کتنی بار بات کی ہے تو انہوں نے کہا کہ بہتر یہی ہے کہ وہ کچھ نہ کہیں۔

ٹرمپ نے نیویارک پوسٹ کو بتایا کہ وہ (پیوٹن) چاہتے ہیں کہ لوگوں کو مرنے سے بچایا جائے۔ نہ تو کریملن اور نہ ہی وائٹ ہاؤس نے فوری طور پرتبصرہ کرنے کی رائٹرز کی درخواست کا جواب دیا۔

جنوری کے اواخر میں کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا تھا کہ پیوٹن ٹرمپ کے ساتھ فون پر بات چیت کے لیے تیار ہیں اور ماسکو واشنگٹن کی جانب سے اس بات کا انتظار کر رہا ہے۔

جمعے کے روز ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ممکنہ طور پر اگلے ہفتے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی سے ملاقات کریں گے اور جنگ کے خاتمے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

یوکرین پر روس کے مکمل حملے کے ساتھ شروع ہونے والی اس جنگ کی تیسری برسی 24 فروری کو منائی جائے گی۔

اس تنازع کے دوران ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں اکثریت یوکرین کے شہریوں کی ہے۔

ٹرمپ نے نیو یارک پوسٹ کو بتایا کہ ان کے ”پیوٹن کے ساتھ ہمیشہ اچھے تعلقات رہے ہیں“ اور ان کے پاس جنگ کے خاتمے کے لئے ایک ٹھوس منصوبہ ہے۔ تاہم انہوں نے مزید تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔

مجھے امید ہے کہ یہ تیزی سے ہو جائے گا، ٹرمپ نے کہا کہ ہر روز لوگ مر رہے ہیں. یوکرین میں یہ جنگ بہت خراب ہے۔ میں اس خوفناک چیز کو ختم کرنا چاہتا ہوں۔

Comments

Comments are closed.