امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ جنگ ختم ہونے کے بعد اسرائیل غزہ کی پٹی کو امریکہ کے حوالے کر دے گا اور وہاں کسی امریکی فوجی کی ضرورت نہیں ہوگی۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر پوسٹ میں کہا کہ غزہ کی پٹی کو اسرائیل جنگ کے اختتام پر امریکہ کے حوالے کر دے گا، فلسطینیوں کو پہلے ہی زیادہ محفوظ اور خوبصورت کمیونٹیوں میں دوبارہ آباد کر دیا جائے گا، جہاں نئے اور جدید گھر ہوں گے۔ یہ بیان اس ہفتے غزہ کے مستقبل کے حوالے سے ان کے متنازعہ تبصروں پر مبنی تھا۔
انہوں نے کہا کہ وہاں امریکہ کو اپنے کسی بھی فوجی کی ضرورت نہیں ہوگی۔





















Comments
Comments are closed.