BR100 Increased By (1.66%)
BR30 Increased By (1.75%)
KSE100 Increased By (1.2%)
KSE30 Increased By (1.4%)
BAFL 58.67 Increased By ▲ 0.50 (0.86%)
BIPL 27.08 Increased By ▲ 0.08 (0.3%)
BOP 33.92 Increased By ▲ 0.43 (1.28%)
CNERGY 11.10 Increased By ▲ 0.36 (3.35%)
DFML 18.06 Increased By ▲ 0.28 (1.57%)
DGKC 215.83 Increased By ▲ 8.52 (4.11%)
FABL 100.69 Increased By ▲ 0.33 (0.33%)
FCCL 55.90 Increased By ▲ 1.72 (3.17%)
FFL 16.08 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
GGL 23.90 Increased By ▲ 0.99 (4.32%)
HBL 309.24 Increased By ▲ 5.57 (1.83%)
HUBC 219.89 Increased By ▲ 2.77 (1.28%)
HUMNL 10.73 Increased By ▲ 0.11 (1.04%)
KEL 7.30 Increased By ▲ 0.12 (1.67%)
LOTCHEM 27.29 Increased By ▲ 0.32 (1.19%)
MLCF 97.45 Increased By ▲ 2.58 (2.72%)
OGDC 319.09 Increased By ▲ 5.05 (1.61%)
PAEL 42.52 Increased By ▲ 0.25 (0.59%)
PIBTL 17.08 Increased By ▲ 0.04 (0.23%)
PIOC 272.98 Increased By ▲ 3.53 (1.31%)
PPL 221.32 Increased By ▲ 5.11 (2.36%)
PRL 63.42 Increased By ▲ 3.28 (5.45%)
SNGP 105.88 Increased By ▲ 2.99 (2.91%)
SSGC 25.93 Increased By ▲ 0.65 (2.57%)
TELE 8.46 Increased By ▲ 0.21 (2.55%)
TPLP 14.71 Increased By ▲ 1.34 (10.02%)
TRG 60.81 Decreased By ▼ -0.04 (-0.07%)
UNITY 10.01 Increased By ▲ 0.05 (0.5%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.02 (1.68%)

امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز کہا کہ روس کا شام کے صدر بشار الاسد کو چھوڑ دینا ان کے زوال کا سبب بنا، ان کا مزید کہنا ہے کہ ماسکو کو کبھی بھی ان کی حفاظت نہیں کرنی چاہیے تھی اور پھر یوکرین میں جنگ کی وجہ سے اس نے دلچسپی کھو دی، جو کبھی شروع ہی نہیں ہونی چاہیے تھی۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا ہے کہ ”الاسد چلے گئے ہیں۔ وہ اپنے ملک سے فرار ہو گئے ہیں۔ ان کے محافظ روس، روس، روس، جس کی قیادت صدر ولادیمیر پوتن کررہے ہیں، اب انہیں مزید بچانے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔“

بیان میں مزید لکھا گیا ہے کہ ”روس کا وہاں ہونے کا کوئی جواز نہیں تھا،انہوں نے شام میں دلچسپی یوکرین کی وجہ سے کھو دی، ایک ایسی جنگ جو کبھی شروع نہیں ہونی چاہیے تھی اور جو ہمیشہ جاری رہ سکتی ہے۔“ 20 جنوری کو صدر کا عہدہ سنبھالنے والے ٹرمپ نے مزید کہا کہ روس اور ایران، جو اسد کے دوسرے اہم حامی ہیں، اس وقت کمزور حالت میں ہیں، ایک یوکرین اور خراب معیشت کی وجہ سے، دوسرا اسرائیل اور اس کی لڑائی کی کامیابی کی وجہ سے۔

ٹرمپ، جنہوں نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کی جنگ کو تیزی سے روکنے کی کوشش کریں گے، نے ہفتے کے روز پیرس میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی سے ملاقات کی جہاں وہ دونوں نوٹرڈیم کیتھیڈرل کو دوبارہ کھولنے کی تقریب میں شرکت کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین دونوں کے لاکھوں فوجیوں کی ہلاکت اور زخمیوں کا سامنا کیا ہے اور یوکرین کے بھی بہت سے شہری جان سے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کے رہنما “ایک معاہدہ کرنا چاہتے ہیں اوراس پاگل پن کو روکنا چاہتے ہیں، فوری طور پر جنگ بندی ہونی چاہیے اور مذاکرات شروع ہونے چاہئیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ وہ ولادیمیر کو اچھی طرح جانتے ہیں. یہ اس کے عمل کرنے کا وقت ہے. چین مدد کر سکتا ہے جبکہ دنیا انتظار کر رہی ہے۔

Comments

Comments are closed.