دنیا

غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے لیے تیار ہیں، حماس کا اعلان

حماس کے ایک سینئر عہدیدار نے بدھ کے روز لبنان میں جنگ بندی معاہدے کو سہراتے ہوئے کہا ہے کہ حماس غزہ کی پٹی میں جنگ...
شائع November 27, 2024

حماس کے ایک سینئر عہدیدار نے بدھ کے روز لبنان میں جنگ بندی معاہدے کو سہراتے ہوئے کہا ہے کہ حماس غزہ کی پٹی میں جنگ بندی تک پہنچنے کے لئے تیار ہے۔

عہدیدار نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہم نے مصر، قطر اور ترکی میں ثالثوں کو مطلع کیا ہے کہ حماس جنگ بندی معاہدے اور قیدیوں کے تبادلے سے متعلق ایک سنجیدہ معاہدے کے لئے تیار ہے۔

بدھ کو جاری ایک بیان میں حماس نے کہا ہے کہ دشمن کی جانب سے لبنان کے ساتھ معاہدے کو بغیر کسی پیشگی شرائط کے قبول کرنا اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے طاقت کے ذریعے مشرق وسطیٰ کی ازسرنو تشکیل کے مفروضے کو کچلنے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

حماس نے لبنان میں اپنے اتحادی حزب اللہ کے ”اہم“ کردار کی بھی تعریف کی ہے۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی نے امید ظاہرکی ہے کہ جنگ بندی سے خطے بالخصوص جنگ زدہ غزہ میں استحکام آئے گا۔

فلسطینی صدر کے دفتر سے جاری ایک بیان میں غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی قرارداد سے متعلق عمل درآمد کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ اس اقدام سے خطے میں تشدد اور عدم استحکام کو روکنے میں مدد ملے گی۔

Comments

200 حروف