BR100 Decreased By (-0.58%)
BR30 Decreased By (-0.85%)
KSE100 Decreased By (-0.53%)
KSE30 Decreased By (-0.5%)
BAFL 56.47 No Change ▼ 0.00 (0%)
BIPL 24.77 Increased By ▲ 0.14 (0.57%)
BOP 29.96 Decreased By ▼ -0.16 (-0.53%)
CNERGY 12.82 Decreased By ▼ -0.16 (-1.23%)
DFML 18.20 Increased By ▲ 0.71 (4.06%)
DGKC 185.00 Decreased By ▼ -2.22 (-1.19%)
FABL 93.49 Decreased By ▼ -0.22 (-0.23%)
FCCL 50.95 Decreased By ▼ -0.70 (-1.36%)
FFL 14.33 Decreased By ▼ -0.16 (-1.1%)
GGL 18.90 Decreased By ▼ -0.14 (-0.74%)
HBL 301.99 Decreased By ▼ -1.79 (-0.59%)
HUBC 197.45 Decreased By ▼ -1.51 (-0.76%)
HUMNL 9.85 No Change ▼ 0.00 (0%)
KEL 6.02 Decreased By ▼ -0.04 (-0.66%)
LOTCHEM 26.09 Decreased By ▼ -0.08 (-0.31%)
MLCF 89.35 Decreased By ▼ -1.88 (-2.06%)
OGDC 313.00 Decreased By ▼ -0.39 (-0.12%)
PAEL 35.00 Decreased By ▼ -0.24 (-0.68%)
PIBTL 14.15 Decreased By ▼ -0.56 (-3.81%)
PIOC 234.21 Decreased By ▼ -5.41 (-2.26%)
PPL 219.00 Decreased By ▼ -2.36 (-1.07%)
PRL 91.44 Increased By ▲ 0.22 (0.24%)
SNGP 90.69 Decreased By ▼ -0.18 (-0.2%)
SSGC 22.91 Decreased By ▼ -0.39 (-1.67%)
TELE 7.48 Decreased By ▼ -0.13 (-1.71%)
TPLP 12.09 Decreased By ▼ -0.47 (-3.74%)
TRG 55.28 Decreased By ▼ -0.51 (-0.91%)
UNITY 8.00 Decreased By ▼ -0.02 (-0.25%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کسی کو بھی ملکی معیشت کو غیر مستحکم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور پاکستان میں آنے والے تمام بین الاقوامی ایونٹس شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ صورتحال تیزی سے معمول پر آرہی ہے اور معیشت کی ترقی اور ملک کی خوشحالی ان کی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین معیشت میں بہتری کو ہضم کرنے سے قاصر ہیں۔ دنیا پاکستان کی معاشی پالیسیوں کو تسلیم کرتی ہے جبکہ سیاسی مخالفین ملک کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت بہترین اور اعلیٰ ترین معیار کے حفاظتی اقدامات اٹھانے پر مکمل توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ انہوں نے وفاقی دارالحکومت میں امن و امان برقرار رکھنے پر وزیر داخلہ، اسلام آباد انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی تعریف کی۔

انہوں نے اسلام آباد پر حملے کو ناکام بنانے میں اسلام آباد پولیس کے ساتھ امن و امان برقرار رکھنے میں پاک فوج، پنجاب پولیس اور رینجرز کے شاندار کردار کو بھی سراہا۔

شہباز شریف نے عوام کے جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید پولیس کانسٹیبل حمید شاہ کے درجات کی بلندی کی دعا بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ قوم اس قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

وزیراعظم نے شہید کانسٹیبل کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ شہید کے سوگوار اہل خانہ کا خیال رکھا جائے۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو بتایا کہ اہم سڑکیں ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہیں اور صورتحال تیزی سے معمول پر آرہی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے سری لنکا سے اتوار کو وطن پہنچنے والے 56 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

محسن نقوی نے مزید بتایا کہ وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے سری لنکا سے پاکستانی قیدیوں کی واپسی کے تمام اخراجات برداشت کیے۔

وزیراعظم نے سری لنکا سے قیدیوں کی واپسی کے حوالے سے محسن نقوی اور عبدالعلیم خان کی کاوشوں کو سراہا۔

Comments

Comments are closed.