وزیرِ خزانہ نے علی الاعلان تسلیم کیا کہ جی سی ڈی رپورٹ کے اجراء میں تاخیر ہوئی، جو اگست میں متوقع تھی لیکن 10 نومبر کو جاری ہوئی، تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ 100 ملاقاتوں اور 30 اداروں کی مشاورت کے عمل کی وجہ سے معمول کے مطابق ہوا۔
اصل مسئلہ قرضوں کی مقدار نہیں بلکہ ان کی قلیل المدت نوعیت ہے۔ سالانہ رول اوور ایک معمول ہے اور مستقبل قریب میں ادائیگیوں کا امکان کم ہے، مگر ضرورت اس بات کی ہے کہ میچورٹی اسٹرکچر کو ازسرِنو ترتیب دیا جائے تاکہ قلیل اور وسط مدتی منظرنامہ بہتر ہو سکے