BR100 Increased By (1%)
BR30 Increased By (1.2%)
KSE100 Increased By (0.82%)
KSE30 Increased By (0.78%)
BAFL 58.20 Increased By ▲ 0.49 (0.85%)
BIPL 25.57 Increased By ▲ 0.21 (0.83%)
BOP 33.60 Increased By ▲ 0.35 (1.05%)
CNERGY 8.23 Increased By ▲ 0.18 (2.24%)
DFML 19.50 Increased By ▲ 0.31 (1.62%)
DGKC 195.99 Increased By ▲ 2.34 (1.21%)
FABL 88.80 Increased By ▲ 0.57 (0.65%)
FCCL 52.94 Increased By ▲ 0.01 (0.02%)
FFL 17.80 Increased By ▲ 0.19 (1.08%)
GGL 20.70 Increased By ▲ 0.47 (2.32%)
HBL 284.81 Increased By ▲ 4.34 (1.55%)
HUBC 214.74 Increased By ▲ 2.89 (1.36%)
HUMNL 11.15 Increased By ▲ 0.03 (0.27%)
KEL 7.97 Increased By ▲ 0.08 (1.01%)
LOTCHEM 29.29 Increased By ▲ 0.43 (1.49%)
MLCF 86.17 Increased By ▲ 0.82 (0.96%)
OGDC 319.56 Increased By ▲ 1.49 (0.47%)
PAEL 40.29 Increased By ▲ 0.88 (2.23%)
PIBTL 17.30 Increased By ▲ 0.15 (0.87%)
PIOC 269.99 Increased By ▲ 2.52 (0.94%)
PPL 225.60 Increased By ▲ 0.78 (0.35%)
PRL 34.35 Increased By ▲ 0.17 (0.5%)
SNGP 100.98 Increased By ▲ 3.43 (3.52%)
SSGC 26.75 Increased By ▲ 0.44 (1.67%)
TELE 8.59 Increased By ▲ 0.21 (2.51%)
TPLP 11.31 Increased By ▲ 1.03 (10.02%)
TRG 71.78 Increased By ▲ 2.24 (3.22%)
UNITY 11.65 Increased By ▲ 0.34 (3.01%)
WTL 1.29 Increased By ▲ 0.02 (1.57%)
کاروبار اور معیشت

ڈسکوز کی نجکاری میں پیش رفت، سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کا عمل شروع

  • وزیراعظم کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے عمل کو تیز اور انتہائی شفاف طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایت
شائع June 9, 2026 اپ ڈیٹ June 9, 2026 12:32pm

بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری کا حکومتی منصوبہ باقاعدہ طور پر عملی مرحلے میں داخل ہو چکا ، تین یوٹیلٹیز کے لیے ایکسپریشن آف انٹرسٹ پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ اس لین دین کے ڈھانچے کی حکومت نے منظوری دے دی ہے۔

اس پیشرفت کا انکشاف منگل کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری سے متعلق ایک جائزہ اجلاس کے دوران کیا گیا۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ خسارے کے شکار ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری ہماری ترجیح ہے۔

وزیراعظم نے حکام کو ڈسکوز کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ نجکاری کا پورا عمل مکمل شفافیت کے ساتھ پایہِ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ڈسکوز کی نجکاری کے بعد مضبوط ریگولیٹری فریم ورک بنایا جائے۔

اجلاس کو ڈسکوز کی نجکاری کے حوالےسے سے پیشرفت پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلے فیز میں اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی، گوجرانوالا الیکٹرک پاور کمپنی اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری کی جائے گی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ان تین ڈسکوز کی نجکاری کے حوالےسے ایکسپریشن آف انٹرسٹ ملکی و بین الاقوامی اخبارات میں دیا جا چکا ہے ۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے ان تین ڈسکوز کی نجکاری کے حوالےسے ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری دے دی ہے

اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے روڈ شو اس ماہ سے منعقد کئے جا رہے ہیں ۔ سعودی عرب ، ترکیہ اور چین کے سرمایہ کاروں کے لئے بین الاقوامی سطح پر بھی روڈ شوز منعقد ہوں گے۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزراء اعظم نذیر احمد ، احد خان چیمہ ، محمد اورنگزیب ، سردار اویس لغاری ، مشیر وزیر اعظم برائے نجکاری محمد علی، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

Comments

200 حروف