BR100 Decreased By (-0.54%)
BR30 Decreased By (-0.74%)
KSE100 Decreased By (-0.42%)
KSE30 Decreased By (-0.37%)
BAFL 56.47 No Change ▼ 0.00 (0%)
BIPL 24.75 Increased By ▲ 0.12 (0.49%)
BOP 29.93 Decreased By ▼ -0.19 (-0.63%)
CNERGY 12.80 Decreased By ▼ -0.18 (-1.39%)
DFML 18.19 Increased By ▲ 0.70 (4%)
DGKC 186.87 Decreased By ▼ -0.35 (-0.19%)
FABL 93.41 Decreased By ▼ -0.30 (-0.32%)
FCCL 51.18 Decreased By ▼ -0.47 (-0.91%)
FFL 14.40 Decreased By ▼ -0.09 (-0.62%)
GGL 18.84 Decreased By ▼ -0.20 (-1.05%)
HBL 301.98 Decreased By ▼ -1.80 (-0.59%)
HUBC 199.00 Increased By ▲ 0.04 (0.02%)
HUMNL 9.83 Decreased By ▼ -0.02 (-0.2%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.03 (-0.5%)
LOTCHEM 26.07 Decreased By ▼ -0.10 (-0.38%)
MLCF 89.90 Decreased By ▼ -1.33 (-1.46%)
OGDC 313.00 Decreased By ▼ -0.39 (-0.12%)
PAEL 34.90 Decreased By ▼ -0.34 (-0.96%)
PIBTL 14.37 Decreased By ▼ -0.34 (-2.31%)
PIOC 236.00 Decreased By ▼ -3.62 (-1.51%)
PPL 219.15 Decreased By ▼ -2.21 (-1%)
PRL 91.60 Increased By ▲ 0.38 (0.42%)
SNGP 90.76 Decreased By ▼ -0.11 (-0.12%)
SSGC 23.37 Increased By ▲ 0.07 (0.3%)
TELE 7.47 Decreased By ▼ -0.14 (-1.84%)
TPLP 12.14 Decreased By ▼ -0.42 (-3.34%)
TRG 55.20 Decreased By ▼ -0.59 (-1.06%)
UNITY 7.94 Decreased By ▼ -0.08 (-1%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)
دنیا

معاہدہ نہ ہونے پر ایران پر دوبارہ حملوں کے لیے تیار ہیں، امریکی وزیرِ دفاع

  • ہم پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں، پیٹ ہیگسیتھ
شائع اپ ڈیٹ

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے ہفتے کو کہا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو امریکا دوبارہ حملے شروع کرنے کیلئے تیار ہے جب کہ دوسری جانب واشنگٹن اور تہران کے مذاکرات کار معاہدے کی راہ میں حائل بڑے اختلافات دور کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

سنگاپور میں پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر دوبارہ کارروائی شروع کرنے کی ہماری صلاحیت موجود ہے، ہم اس سے کہیں زیادہ مکمل طور پر تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ذخائر وہاں اور دنیا بھر میں اس مقصد کیلئے مکمل طور پر موزوں ہیں، اس لیے ہم ایک مضبوط پوزیشن میں ہیں۔

سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ امریکا نے ایشیا پیسیفک خطے سے اپنا رخ نہیں موڑا، اگرچہ وہ ایران کے ساتھ تنازع میں بھی مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک وقت میں دو کام کرسکتے ہیں۔ ہم اپنے دفاعی صنعتی نظام کو تیزی سے مضبوط کر رہے ہیں تاکہ بہت جلد 2 گنا، 3 گنا اور 4 گنا زیادہ اسلحہ تیار کیا جا سکے، تاکہ دنیا بھر میں ہماری تمام (آپریشنل) منصوبہ بندیوں کیلئے مناسب فنڈنگ اور سپورٹ یقینی بنائی جا سکے۔

پینٹاگون کے سربراہ نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ صبر سے کام لینے والے ہیں اور وہ ایک ایسا بڑا معاہدہ چاہتے ہیں جو اس بات کو یقینی بنائے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔

Comments

200 حروف