BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

ایران کے ساتھ نیا معاہدہ پرانے جوہری معاہدے سے بہتر ہوگا، ٹرمپ

  • حالیہ کشیدگی کے دوران امریکہ اور اسرائیل گزشتہ سات ہفتوں سے ایران پر حملے کر رہے ہیں
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات کے نتیجے میں ہونے والا ممکنہ معاہدہ 2015 کے بین الاقوامی معاہدے سے بہتر ہوگا، جس کا مقصد تہران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنا تھا۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ ہم ایران کے ساتھ جو معاہدہ کر رہے ہیں وہ جے سی پی او اے سے کہیں زیادہ بہتر ہوگا، جسے عام طور پر ایران نیوکلیئر ڈیل کہا جاتا ہے۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ڈیموکریٹس اور بعض جوہری ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وہ ایک پیچیدہ معاملے پر جلد بازی میں مذاکرات کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ٹرمپ نے اپنے پہلے دورِ صدارت میں 2018 میں اسی معاہدے سے علیحدگی اختیار کر لی تھی اور اسے بدترین معاہدہ قرار دیا تھا۔ حالیہ کشیدگی کے دوران امریکہ اور اسرائیل گزشتہ سات ہفتوں سے ایران پر حملے کر رہے ہیں، جس کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا بتایا گیا ہے۔

دریں اثنا، دو ہفتوں کی جنگ بندی جلد ختم ہونے والی ہے اور پاکستان میں امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے دوسرے دور کے امکانات تاحال غیر واضح ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہیں کسی دباؤ کا سامنا نہیں اور معاملات جلد طے پا سکتے ہیں۔

تاہم ماہرین کے مطابق اتنے کم وقت میں کسی جامع معاہدے تک پہنچنا مشکل ہے، کیونکہ 2015 کے معاہدے میں دو سال لگے تھے اور اس میں مختلف شعبوں کے 200 ماہرین شامل تھے۔

Comments

200 حروف