BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران مکمل، علاقائی استحکام پر زور

  • دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ملاقات کی، آئی ایس پی آر
شائع اپ ڈیٹ

چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفد کے ہمراہ ایران کا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل کرلیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس دوران اعلیٰ ایرانی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں علاقائی صورتحال، امن و استحکام اور سفارتی روابط کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان، نیشنل اسمبلی کے اسپیکرمحمد باقرقالیباف، وزیرخارجہ عباس عراقچی اورخاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرکے کمانڈرمیجرجنرل علی عبداللہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مذاکرات کا محور خطے میں پائیدار امن کا قیام اور سیکیورٹی کی بدلتی ہوئی صورتحال رہا۔

فیلڈ مارشل نے مذاکرات، تناؤ میں کمی اور مستقل سفارتی رابطوں کے ذریعے مسائل کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے مشرقِ وسطیٰ کے تنازعات کے خاتمے، کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا جبکہ سفارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے اور دیرپا امن کے فروغ کیلئے مشترکہ اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔

دورے کے اختتام پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی قیادت اور عوام کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی عوام کی جانب سے ایرانی قیادت کے لیے نیک خواہشات اور مخلصانہ جذبات پہنچائے اور دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ دورہ مشرقِ وسطیٰ کے تنازع کے مذاکراتی حل کے لیے سہولت کاری فراہم کرنے اور خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا عکاس ہے۔

Comments

200 حروف