دنیا
ایرانی حکام نے رابطہ کرکے معاہدے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، ٹرمپ
- آپ کو بتا سکتا ہوں کہ دوسری جانب سے ہمیں کال موصول ہوئی ہے، امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز کہا کہ ایران کے نمائندوں نے امن معاہدہ کرنے کے لیے رابطہ کیا ہے، جبکہ پاکستان میں ہونے والے مذاکرات ویک اینڈ پر بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے تھے۔
انہوں نے وائٹ ہاؤس کے اوول آفس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ دوسری جانب سے ہمیں کال موصول ہوئی ہے۔ وہ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، بہت شدت کے ساتھ، بہت زیادہ چاہتے ہیں،تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ کس عہدیدار نے رابطہ کیا۔


Comments