BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

مشرق وسطیٰ میں مصالحت کیلئے کوششیں اب بھی جاری ہیں، شہباز شریف

  • پاکستان کی کوششوں سے ہی مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی برقرار ہے، وزیراعظم
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی قیادت کی مخلصانہ کوششوں کی بدولت مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی اب بھی برقرار ہے۔

اسلام آباد میں کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تنازع کے فریقین کے درمیان دیرینہ اختلافات کو ختم کرنے اور اہم خلیج کو پُر کر کے مشرقِ وسطیٰ میں تصفیہ کرانے کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے کابینہ ارکان کو آگاہ کیا کہ پاکستان کی درخواست پر امریکہ اور ایران کے اعلیٰ سطح کے وفود اسلام آباد پہنچے اور دہائیوں میں پہلی بار آمنے سامنے بات چیت کی۔ اس حوالے سے انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی دعوت قبول کی اور پاکستان آنے سے قبل دو ہفتوں کی جنگ بندی پر اتفاق کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ثالثی اور قیامِ امن کا یہ موقع عطا کیا جو پورے پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

وزیراعظم نے تاریخی معاہدوں کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ امن کے قیام میں وقت لگ سکتا ہے کیونکہ بعض معاہدوں کو حتمی نتیجے تک پہنچنے میں برسوں لگ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستانی قیادت نے اسلام آباد مذاکرات کو ممکن بنانے کے لیے دن رات کام کیا اور اس سلسلے میں انتھک محنت کرنے پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کی بھی تعریف کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ سی ڈی ایف عاصم منیر اور ان کی ٹیم نے امن کی خاطر کئی راتیں جاگ کر گزاری ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد امن مذاکرات کو ایک تاریخی موقع قرار دیا جہاں پاکستان کو ایک ایسے وقت میں ثالثی کا موقع ملا جب علاقائی کشیدگی کی وجہ سے پوری دنیا کی معیشت کو جھٹکے لگ رہے تھے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حال ہی میں یورپی رہنماؤں اور جاپانی وزیراعظم نے ان سے رابطہ کیا اور دونوں فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ (اسلامی مشاورتی اسمبلی) کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے بھی مخلصانہ کردار ادا کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور اسے سراہا ہے۔

Comments

200 حروف