BR100 Decreased By (-0.23%)
BR30 Decreased By (-0.01%)
KSE100 Decreased By (-0.19%)
KSE30 Decreased By (-0.24%)
BAFL 59.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.02%)
BIPL 27.16 Decreased By ▼ -0.10 (-0.37%)
BOP 36.54 Increased By ▲ 0.54 (1.5%)
CNERGY 12.19 Increased By ▲ 0.94 (8.36%)
DFML 18.20 Increased By ▲ 0.12 (0.66%)
DGKC 218.91 Decreased By ▼ -1.28 (-0.58%)
FABL 100.53 Decreased By ▼ -0.02 (-0.02%)
FCCL 57.41 Increased By ▲ 0.53 (0.93%)
FFL 16.57 Increased By ▲ 0.06 (0.36%)
GGL 24.65 Increased By ▲ 0.75 (3.14%)
HBL 325.00 Decreased By ▼ -0.60 (-0.18%)
HUBC 225.95 Increased By ▲ 2.37 (1.06%)
HUMNL 10.80 Increased By ▲ 0.05 (0.47%)
KEL 7.34 Decreased By ▼ -0.08 (-1.08%)
LOTCHEM 27.15 Decreased By ▼ -0.05 (-0.18%)
MLCF 102.20 Decreased By ▼ -0.89 (-0.86%)
OGDC 319.00 Increased By ▲ 0.51 (0.16%)
PAEL 43.84 Decreased By ▼ -0.54 (-1.22%)
PIBTL 16.86 Decreased By ▼ -0.04 (-0.24%)
PIOC 273.70 Decreased By ▼ -2.16 (-0.78%)
PPL 221.50 Decreased By ▼ -0.98 (-0.44%)
PRL 63.75 Decreased By ▼ -0.06 (-0.09%)
SNGP 104.20 Decreased By ▼ -0.71 (-0.68%)
SSGC 27.33 Increased By ▲ 0.08 (0.29%)
TELE 8.75 Decreased By ▼ -0.06 (-0.68%)
TPLP 15.04 Increased By ▲ 0.07 (0.47%)
TRG 63.25 Increased By ▲ 0.88 (1.41%)
UNITY 11.53 Decreased By ▼ -0.37 (-3.11%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.01 (0.82%)
دنیا

ایران نے معاہدے پر عمل نہ کیا تو دوبارہ حملے شروع کردینگے، ٹرمپ کی وارننگ

  • موجودہ حالات میں امریکہ کے ساتھ مستقل امن معاہدے کے لیے مذاکرات جاری رکھنا غیر معقول ہوگا، ایران
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز کہا ہے کہ ایران کے گرد امریکی فوجی بحری جہاز، طیارے اور اہلکار اس وقت تک موجود رہیں گے جب تک تہران واشنگٹن کے ساتھ طے پانے والے معاہدے پر مکمل عمل درآمد نہیں کرتا۔ انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ اضافی گولہ بارود اور اسلحہ بھی اسی علاقے میں تعینات رہے گا۔

ٹرمپ نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر کسی وجہ سے معاہدے پر مکمل عمل نہ ہوا، تو دوبارہ حملے شروع ہو جائیں گے جو پہلے سے زیادہ طاقتور ہونگے۔

دوسری جانب ایران نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں امریکہ کے ساتھ مستقل امن معاہدے کے لیے مذاکرات جاری رکھنا غیر معقول ہوگا، خاص طور پر اس وقت جب اسرائیل نے لبنان پر شدید حملے کیے ہیں جن میں سینکڑوں افراد جاں بحق ہوگئے۔

دونوں فریقوں کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام پر اختلافات بھی برقرار ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران نے یورینیم افزودگی روکنے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مطابق معاہدے کے تحت ایران کو افزودگی جاری رکھنے کی اجازت حاصل ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ طے پانے والے معاہدے میں واضح کیا گیا ہے کہ کوئی جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے اور آبنائے ہرمز کو کھلا اور محفوظ رکھا جائے گا۔

Comments

200 حروف