BR100 Decreased By (-0.54%)
BR30 Decreased By (-0.74%)
KSE100 Decreased By (-0.42%)
KSE30 Decreased By (-0.37%)
BAFL 56.47 No Change ▼ 0.00 (0%)
BIPL 24.75 Increased By ▲ 0.12 (0.49%)
BOP 29.93 Decreased By ▼ -0.19 (-0.63%)
CNERGY 12.80 Decreased By ▼ -0.18 (-1.39%)
DFML 18.19 Increased By ▲ 0.70 (4%)
DGKC 186.87 Decreased By ▼ -0.35 (-0.19%)
FABL 93.41 Decreased By ▼ -0.30 (-0.32%)
FCCL 51.18 Decreased By ▼ -0.47 (-0.91%)
FFL 14.40 Decreased By ▼ -0.09 (-0.62%)
GGL 18.84 Decreased By ▼ -0.20 (-1.05%)
HBL 301.98 Decreased By ▼ -1.80 (-0.59%)
HUBC 199.00 Increased By ▲ 0.04 (0.02%)
HUMNL 9.83 Decreased By ▼ -0.02 (-0.2%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.03 (-0.5%)
LOTCHEM 26.07 Decreased By ▼ -0.10 (-0.38%)
MLCF 89.90 Decreased By ▼ -1.33 (-1.46%)
OGDC 313.00 Decreased By ▼ -0.39 (-0.12%)
PAEL 34.90 Decreased By ▼ -0.34 (-0.96%)
PIBTL 14.37 Decreased By ▼ -0.34 (-2.31%)
PIOC 236.00 Decreased By ▼ -3.62 (-1.51%)
PPL 219.15 Decreased By ▼ -2.21 (-1%)
PRL 91.60 Increased By ▲ 0.38 (0.42%)
SNGP 90.76 Decreased By ▼ -0.11 (-0.12%)
SSGC 23.37 Increased By ▲ 0.07 (0.3%)
TELE 7.47 Decreased By ▼ -0.14 (-1.84%)
TPLP 12.14 Decreased By ▼ -0.42 (-3.34%)
TRG 55.20 Decreased By ▼ -0.59 (-1.06%)
UNITY 7.94 Decreased By ▼ -0.08 (-1%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)
دنیا

امریکی سینیٹ میں ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد لانے کا اعلان

  • اس خطرناک وقت میں کانگریس کو اپنے اختیارات دوبارہ منوانا ہوں گے، چک شومر
شائع اپ ڈیٹ

امریکہ میں قانون سازوں نے ایران کے ساتھ جاری جنگ کو روکنے کے لیے ایک بار پھر کوششیں تیز کر دی ہیں۔ سینیٹ میں ڈیموکریٹک رہنما چک شومر نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ وہ آئندہ ہفتے ایک قرارداد پیش کریں گے جس کا مقصد جنگ کو روکنا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کسی بھی مزید فوجی کارروائی سے قبل کانگریس کی منظوری لینے کا پابند بنانا ہے۔

نیویارک میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چک شومر نے کہا کہ اس خطرناک وقت میں کانگریس کو اپنے اختیارات دوبارہ منوانا ہوں گے۔ ان کا یہ بیان صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ دو ہفتوں کی جنگ بندی کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد سامنے آیا۔ ٹرمپ نے یہ جنگ بندی اس ڈیڈ لائن سے دو گھنٹے قبل قبول کی جس میں تہران سے آبنائے ہرمز کھولنے یا شدید حملوں کا سامنا کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

ٹرمپ کے اس بیان کہ “ج رات ایک پوری تہذیب ختم ہو جائے گی نے عالمی سطح پر تشویش پیدا کی اور ڈیموکریٹس کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا، جن میں سے کئی نے انہیں عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا۔ چک شومر نے ٹرمپ کے بیانات کو غیر متوازن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ ایران کی حکومت کو کمزور کرنے یا اس کے جوہری پروگرام کو روکنے میں ناکام رہی ہے، جبکہ عالمی ایندھن کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کا مؤقف ہے کہ صدر کے اقدامات آئینی دائرہ اختیار میں ہیں اور وہ بطور کمانڈر ان چیف محدود فوجی کارروائی کا حکم دے سکتے ہیں۔ ادھر ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک رہنما حکیم جیفریز نے بھی ایران جنگ کے خاتمے کے لیے قرارداد لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments

200 حروف