BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

ایران کے خلاف جنگ اختتام کے قریب ہے، ٹرمپ

اس وقت جہاز آبنائے مرہز سے گزر رہے ہیں تاہم وہ اس اہم گزرگاہ کو اپنے کنٹرول میں لینے پر غور کر رہے ہیں، امریکی صدر
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ تقریباً اپنے اختتام کے قریب ہے اور امریکا اس حوالے سے ابتدائی اندازے سے کہیں زیادہ تیزی سے آگے بڑھ چکا ہے۔ یہ بات انہوں نے امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔

ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں جنگ اب تقریباً مکمل ہو چکی ہے۔ ان کے بقول ایران کی بحریہ، مواصلاتی نظام اور فضائیہ شدید کمزور ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس اب نہ مؤثر بحریہ باقی ہے، نہ مواصلاتی نظام اور نہ ہی فضائیہ جیسی قوت۔

آبنائے ہرمز کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ اس وقت جہاز اس راستے سے گزر رہے ہیں تاہم وہ اس اہم گزرگاہ کو اپنے کنٹرول میں لینے پر غور کر رہے ہیں۔ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین تیل بردار گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور مائع قدرتی گیس کی تقریباً پانچواں حصہ ترسیل ہوتا ہے۔ جنگ کے باعث اس اہم بحری راستے پر آمدورفت شدید متاثر ہوئی ہے۔

امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران پر حملے شروع کیے تھے جس کے جواب میں ایران نے بھی اسرائیل اور خلیجی ریاستوں میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا۔ اس جنگ میں ایران میں درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای بھی شامل ہیں۔

ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے بارے میں سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ ان کے پاس ان کے لیے کوئی پیغام نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے ذہن میں ایران کی قیادت کے لیے ایک نام موجود ہے تاہم انہوں نے اس کی تفصیل بیان نہیں کی۔

Comments

Comments are closed.