BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
مارکٹس

خلیجی کشیدگی کے دوران حکومت پٹرولیم سپلائی کی نگرانی کر رہی ہے، محمد اورنگزیب

  • ڈچ سفیر اور اینگرو کے وفد کی ملاقات، عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے دوران لاجسٹکس اور سپلائی سے متعلق صنعت کے عمومی نقطہ نظر سے آگاہ کیا
شائع اپ ڈیٹ

خلیجی خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی جس نے عالمی توانائی کی منڈیوں کو ہلکا کر رکھ دیا ہے اور سپلائی چین کو متاثر کیا ہے کے پیشِ نظر وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے منگل کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی کی کڑی نگرانی کر رہی ہے اور سپلائی میں کسی بھی ممکنہ تعطل کو روکنے کے لیے اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے میں ہے۔

یہ یقین دہانی پاکستان میں نیدرلینڈز (ہالینڈ) کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ اور اینگرو کارپوریشن و اینگرو ووپاک ٹرمینل لمیٹڈ کے وفد کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران سامنے آئی۔ بدھ کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق اس وفد میں اینگرو کارپوریشن کے صدر احسن ظفر سید، ای وی ٹی ایل کے سی ای او عمار شاہ اور اینگرو کارپوریشن کے وائس پریذیڈنٹ و چیف گورنمنٹ ریلیشنز آفیسر یاسر علی شامل تھے۔

ملاقات میں بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال اور توانائی کی منڈیوں و سپلائی چین پر اس کے ممکنہ اثرات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے، تاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے اور سپلائی کے ممکنہ چیلنجز سے نمٹا جا سکے۔ دوسری جانب وفد نے عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے دوران لاجسٹکس اور سپلائی سے متعلق صنعت کے عمومی نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران محمد اورنگزیب نے نیدرلینڈز کے ساتھ اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ نامور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری پاکستان کی معاشی ترقی میں مثبت کردار ادا کرتی ہے، تجارت اور سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کرتی ہے اور عالمی کاروباری برادری کے اعتماد کو بحال کرتی ہے۔ ڈچ سفیر نے بھی دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پاکستان میں ڈچ کمپنیوں کی موجودگی پر روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی اور ڈچ کمپنیوں کے درمیان کامیاب شراکت داری دونوں ممالک کے درمیان گہرے معاشی تعاون کی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔

اینگرو کی ٹیم نے وزیر خزانہ کو اینگرو ووپاک ٹرمینل لمیٹڈ کے آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی، جو کہ نیدرلینڈز کی رائل ووپاک اور اینگرو کارپوریشن کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ وفد نے بتایا کہ یہ ٹرمینل 1996 سے پورٹ قاسم پر کام کر رہا ہے اور صنعتی و توانائی کی سپلائی چین میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ ٹرمینل صنعتی استعمال کے لیے اہم کیمیکلز کی درآمدات اور گھریلو توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے والی ایل پی جی کے بڑے حصے کی ہینڈلنگ کرتا ہے۔

وفد نے ٹرمینل کے مستقبل کے آپریشنل انتظامات اور اس مخصوص انفرااسٹرکچر کے تسلسل کی اہمیت پر بھی بات کی جو صنعتی پیداوار اور سپلائی چین کے استحکام میں معاون ہے۔ انہوں نے شراکت داروں کے درمیان دیرینہ تعاون اور پاکستان کے معاشی منظر نامے میں ایسی سرمایہ کاری کے وسیع تر کردار کو بھی اجاگر کیا۔

وزیر خزانہ نے معتبر غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا اور وفد کو جاری معاشی شراکت داریوں سے متعلق معاملات میں تعاون کا یقین دلایا۔

Comments

200 حروف