BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
دنیا

پینٹاگون نے ایران جنگ میں ہلاک امریکی فوجیوں کی شناخت جاری کردی

  • امریکی فوج کے مطابق چاروں اہلکار اتوار کے روز اس وقت مارے گئے جب ایک ڈرون نے کویت کے پورٹ شویبہ میں واقع امریکی فوجی تنصیب کو نشانہ بنایا
شائع اپ ڈیٹ

امریکی فوج نے منگل کے روز ایران کے خلاف جاری جنگ میں ہلاک ہونے والے پہلے چار امریکی فوجیوں کی شناخت ظاہر کر دی، جبکہ ٹرمپ انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ بڑھتا ہوا تنازع مزید امریکی ہلاکتوں کا سبب بن سکتا ہے۔ اب تک اس جنگ میں چھ امریکی فوجی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

امریکی فوج کے مطابق چاروں اہلکار اتوار کے روز اس وقت مارے گئے جب ایک ڈرون نے کویت کے پورٹ شویبہ میں واقع امریکی فوجی تنصیب کو نشانہ بنایا۔ یہ فوجی آئیووا سے تعلق رکھنے والے امریکی آرمی ریزرو کے یونٹ 103rd سسٹینمنٹ کمانڈ کا حصہ تھے، جو عالمی سطح پر فوجی لاجسٹکس اور سپلائی آپریشنز کی ذمہ داری سنبھالتا ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی عمریں 20 سے 42 سال کے درمیان تھیں۔

فوج نے جاں بحق اہلکاروں کی شناخت کیپٹن کوڈی اے خورک، سارجنٹ فرسٹ کلاس نوح ایل ٹیٹجینز، سارجنٹ فرسٹ کلاس نکول ایم امور اور سارجنٹ ڈیکلین جے کوڈی کے ناموں سے کی ہے۔ 79ویں تھیٹر سسٹینمنٹ کمانڈ کے سربراہ میجر جنرل ٹوڈ ارسکین نے بیان میں لواحقین اور یونٹ کے ارکان سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر اعلیٰ حکام پہلے ہی خبردار کر چکے ہیں کہ ایران کی جوابی کارروائیوں کے نتیجے میں مزید امریکی فوجی ہلاک ہو سکتے ہیں۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ایران اب تک مشرق وسطیٰ میں 500 سے زائد بیلسٹک میزائل اور 2,000 سے زیادہ ڈرون داغ چکا ہے۔

کانگریس کے ارکان کو بند کمرہ بریفنگ میں وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین، سی آئی اے ڈائریکٹر جان ریٹکلف اور وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بریف کیا۔ سینیٹر کرس مرفی کے مطابق حکام نے اعتراف کیا کہ ڈرون حملوں کو مکمل طور پر روکنا ممکن نہیں اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ موجود ہے۔

Comments

200 حروف