BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
دنیا

چینی وزیر خارجہ کا اسرائیلی ہم منصب سے رابطہ، ایران پر حملوں کی مخالفت، سرکاری میڈیا

  • بیجنگ کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ، آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت سنگین خلاف ورزی قرار
شائع اپ ڈیٹ

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے اپنے اسرائیلی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران واضح کیا کہ بیجنگ ایران پر فوجی حملوں کا مخالف ہے۔

سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جنگ کا آغاز گزشتہ ہفتے کے آخر میں امریکہ اور اسرائیل کے ان حملوں سے ہوا جن میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای شہید ہو گئے تھے اور تب سے یہ تنازع پورے خطے میں پھیل چکا ہے۔ تہران کے قریبی شراکت دار بیجنگ نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے اور خامنہ ای کی شہادت کو سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی شینہوا کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ گائیڈن سار سے گفتگو کرتے ہوئے وانگ ای نے براہ راست مذمت سے گریز کیا اور کہا کہ چین مسائل کو مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے حل کرنے کا حامی ہے۔ وانگ ای کا کہنا تھا کہ حالیہ پاک امریکہ مذاکرات میں واضح پیش رفت ہو رہی تھی لیکن افسوس کہ اس عمل کو فائرنگ (جنگ) نے روک دیا ہے۔

امریکہ اور اسرائیل کے فوجی حملوں پر بیجنگ کی مخالفت کا اعادہ کرتے ہوئے وانگ ای نے کہا کہ طاقت کے ذریعے مسائل کو حقیقت میں حل نہیں کیا جا سکتا بلکہ اس سے نئے مسائل اور سنگین اثرات جنم لیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین فوجی کارروائیاں فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کرتا ہے، تاکہ تنازع کو مزید پھیلنے اور قابو سے باہر ہونے سے روکا جا سکے۔

Comments

200 حروف