BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

امریکہ نے اقوام متحدہ کو واجب الادا 4 ارب ڈالر میں سے 160 ملین ڈالر ادا کر دیے

  • امریکہ اقوامِ متحدہ کے بجٹ میں سب سے بڑا حصہ دار ہے
شائع اپ ڈیٹ

اقوامِ متحدہ کے ترجمان نے جمعرات کو بتایا کہ امریکہ نے اقوام متحدہ کو واجب الادا 4 ارب ڈالر سے زائد رقم میں سے تقریباً 160 ملین ڈالر ادا کر دیے ہیں۔ یہ ادائیگی ایسے وقت میں کی گئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بورڈ آف پیس نامی اقدام کے پہلے اجلاس کی میزبانی کی، جس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اقوامِ متحدہ کے کردار کو کمزور کر سکتا ہے۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ ہفتے امریکہ کی جانب سے اقوامِ متحدہ کے باقاعدہ بجٹ کے بقایا جات کی مد میں 160 ملین ڈالر کی جزوی ادائیگی موصول ہوئی۔ افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ واشنگٹن اقوامِ متحدہ کو مضبوط بنانے کے لیے مالی تعاون فراہم کرے گا اور اسے مؤثر ادارہ بنانے میں مدد دے گا۔

امریکہ اقوامِ متحدہ کے بجٹ میں سب سے بڑا حصہ دار ہے، تاہم ٹرمپ انتظامیہ کے دوران باقاعدہ اور امن مشنز کے بجٹ کی لازمی ادائیگیاں روک دی گئی تھیں جبکہ مختلف اداروں کو دی جانے والی رضاکارانہ فنڈنگ میں بھی نمایاں کمی کی گئی۔ امریکہ درجنوں اقوامِ متحدہ کے اداروں سے علیحدگی اختیار کر چکا ہے۔

اقوام متحدہ کے حکام کے مطابق فروری کے آغاز تک امریکہ پر باقاعدہ بجٹ کی مد میں 2.19 ارب ڈالر واجب الادا تھے، جو عالمی سطح پر بقایا جات کا 95 فیصد سے زیادہ بنتے ہیں۔ اس کے علاوہ امن مشنز کے لیے 2.4 ارب ڈالر اور ٹریبونلز کے لیے 43.6 ملین ڈالر بھی واجب الادا ہیں۔

ادھر متعدد ممالک، خصوصاً گلوبل ساؤتھ کی بڑی طاقتیں اور مغربی اتحادی، ٹرمپ کے بورڈ آف پیس میں شمولیت سے گریزاں ہیں۔ م اہرین کا کہنا ہے کہ یہ بورڈ اقوامِ متحدہ کے دائرہ کار کو متاثر کر سکتا ہے اور اس میں فلسطینی نمائندگی نہ ہونے پر بھی تنقید کی جا رہی ہے۔ اجلاس میں اقوامِ متحدہ کا کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا۔

Comments

Comments are closed.