BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے پہلی میڈ ان پاکستان ایس ایم ایز ایکسپو 2026 کا اعلان کر دیا

  • 24 سے 26 جنوری تک لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقدہ ایکسپو میں کھیلوں کے سامان، سرجیکل، ٹیکسٹائل، لیدر اور دیگر شعبوں کے ہزاروں ادارے اپنی مصنوعات پیش کریں گے
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک کی پہلی میڈ ان پاکستان ایس ایم ایز ایکسپو 2026 کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (ایم ایس ایم ایز) کو قومی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پائیدار معاشی ترقی اور 6 سے 7 فیصد جی ڈی پی گروتھ کے لیے ان اداروں کو مضبوط بنانا ناگزیر ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ ماضی میں پیداواری لاگت میں اضافے اور پرانی مشینری کی وجہ سے کئی صنعتی یونٹ بند ہوئے، تاہم موجودہ حکومت ایس ایم ایز کو مرکزی دھارے میں لانے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ یہ شعبہ ملک کے دور افتادہ علاقوں میں بے روزگاری، خاص طور پر خواتین کی بے روزگاری ختم کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

ہارون اختر خان نے بتایا کہ حکومت بجلی کے نرخوں میں کمی، ٹیکسوں کی اصلاح اور سستے قرضوں تک رسائی کے لیے اخوت فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

اس کے علاوہ آٹو، سولر پلیٹس، ویکسین، موبائل فون اور بیٹری سٹوریج جیسی نئی پالیسیاں بھی متعارف کرائی جا رہی ہیں۔ یہ سہ روزہ ایکسپو 24 سے 26 جنوری تک لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی، جس میں کھیلوں کے سامان، سرجیکل، ٹیکسٹائل، لیدر اور دیگر شعبوں کے ہزاروں ادارے اپنی مصنوعات پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نمائش میں آذربائیجان، کینیا اور ملائیشیا کے مندوبین بھی شرکت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شرحِ سود اور مہنگائی میں نمایاں کمی سے عالمی اداروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

Comments

Comments are closed.