✕
دنیا

ٹرمپ کو ایران سے نئے مذاکرات کی توقع

  • ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، تاہم وہ ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جو امریکا کی خواہش کے مطابق ہو، ٹرمپ
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات آئندہ ہفتے دوبارہ شروع ہونے کی توقع ہے، حالانکہ انہوں نے تہران کی جانب سے پیش کی گئی جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی ہے۔

ایرانی حکام اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک جاتے ہوئے سات روزہ جنگ بندی اور اس کے بعد آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کا منصوبہ ساتھ لائے تھے۔

ٹرمپ نے تجویز مسترد کرتے ہوئے ایران کے اہداف پر دوبارہ مکمل فضائی حملے کرنے کا عندیہ بھی دیا، تاہم امریکی میڈیا پلیٹ فارم ایکسیوس کو انٹرویو میں کہا کہ وہ مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کی توقع رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، تاہم وہ ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جو امریکا کی خواہش کے مطابق ہو۔

ایکسیوس کے مطابق معاملے سے واقف ذرائع نے بتایا کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات پیر سے بھی شروع ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب ایران آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے لیے اپنی شرائط پر قائم ہے، جس کے باعث خطے میں کشیدگی بدستور برقرار ہے۔ آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی ترسیل کا اہم راستہ ہے۔