دنیا
ایران کا امریکہ کے ساتھ حتمی معاہدے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے توثیق کرانے کا اعلان
- حتمی معاہدے کی 60 دن کے بعد سلامتی کونسل کی قرارداد کے ذریعے توثیق متوقع ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی
ایران کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ اپنے جوہری پروگرام پر حتمی معاہدے کے مذاکرات مکمل ہونے کے بعد اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سے اس کی توثیق کرائے گی۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ توقع ہے کہ حتمی معاہدے کی توثیق 60 دن کی مدت کے بعد اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے ذریعے کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تہران ماضی کے تجربات سے سبق سیکھے گا۔