پاکستان
صدر آصف علی زرداری نے پی آئی اے کنورژن ریپیل بل 2026ء کی منظوری دیدی
- بل 10 جون کو سینیٹ، 11 جون کو قومی اسمبلی سے منظور کیا گیا تھا
صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمعہ کو پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز کارپوریشن (کنورژن) (ریپیل) بل 2026 کی منظوری دے دی۔
جاری کردہ بیان کے مطابق بل کی منظوری کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کمپنی لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کی نجکاری کے عمل کی تکمیل کے لیے درکار قانونی تقاضے پورے ہو گئے ہیں۔
یہ بل سینیٹ سے 10 جون 2026 اور قومی اسمبلی سے 11 جون 2026 کو منظور کیا گیا تھا۔
پی آئی اے کی کامیاب نجکاری کے بعد وفاقی حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز کارپوریشن (کنورژن) (ریپیل) بل 2026 متعارف کرایا تھا۔
اس بل کا مقصد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن (کنورژن) ایکٹ 2016 کو منسوخ کرنا ہے جسے قومی ائرلائن کی کارپوریٹائزیشن اور حتمی نجکاری کی سہولت کے لیے نافذ کیا گیا تھا۔