دنیا

خلیج عمان میں تیسرے آئل ٹینکر کو ناکارہ بنا دیا، امریکا کا دعویٰ

  • سینٹ کام نے خلیج عمان کے راستے ایران سے تیل لے جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گنی بساؤ کے پرچم بردار ایم/ٹی جلویر جہاز کو نشانہ بنایا
شائع June 11, 2026 اپ ڈیٹ June 11, 2026 06:28pm

امریکی فوج نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ اس نے خلیج عمان میں ایران کا تیل امریکی ناکہ بندی کو توڑنے کی کوشش کرتے ہوئے تیسرے آئل ٹینکر کو رات کے وقت ناکارہ کر دیا ہے، اور یہ واقعہ رواں ہفتے امریکی افواج کے ذریعے ناکارہ بنایا جانے والا تیسرا تجارتی جہاز ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا ہے کہ اس نے گنی بساؤ کے پرچم بردار ایم/ٹی جلویر کے خلاف اس وقت کارروائی کی جب وہ خلیج عمان کے راستے ایران سے تیل منتقل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ سینٹ کام کے مطابق ایک امریکی طیارے نے جہاز کے انجن روم میں اس وقت دو ہیلی فائر میزائل داغے جب عملے نے بار بار امریکی افواج کی ہدایات پر عمل کرنے سے انکار کیا۔