دنیا

امریکا کا ایران کی نئی امن مذاکراتی تجویز پر تبصرہ کرنے سے انکار

  • مذاکرات اس لیے جاری ہیں تاکہ امریکا کی قلیل اور طویل المدتی قومی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے. اینا کیلی
شائع May 1, 2026 اپ ڈیٹ May 1, 2026 10:20pm

وائٹ ہاؤس نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ وہ ایران کی جانب سے پاکستان کے ذریعے امریکا کو بھیجی گئی نئی تجویز سے متعلق نجی سفارتی گفتگو کی تفصیلات ظاہر نہیں کرے گا۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان اینا کیلی نے رائٹرز کو بتایا، ”ہم نجی سفارتی گفتگو کی تفصیلات بیان نہیں کرتے۔ صدر ٹرمپ واضح کر چکے ہیں کہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اور مذاکرات امریکا کی قلیل اور طویل المدتی قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے جاری ہیں۔“