دنیا
پاکستان میں ایران سے مذاکرات آئندہ دو روز میں دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے، ٹرمپ کا دعوی
- ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر مذاکرات کے حوالے سے 'بہت اچھا کام' کر رہے ہیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز نیو یارک پوسٹ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران سے مذاکرات آئندہ دو روز کے دوران پاکستان میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں۔
ٹرمپ کے مطابق ”آپ کو وہیں رہنا چاہیے کیونکہ اگلے دو دنوں میں کچھ ہو سکتا ہے، اور ہم وہاں جانے کے زیادہ قریب ہیں۔“
انہوں نے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مذاکرات کے حوالے سے ”بہترین کارکردگی“ پر سراہا۔
ٹرمپ نے کہا کہ ”وہ ( فیلڈ مارشل) لاجواب ہیں، اور اسی لیے اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ ہم وہاں واپس جائیں گے۔“